حدیث نمبر: 1313
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ: إِنَّهَا لَا تَتَزَوَّجُ.
حافظ محمد فہد
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے گم شدہ خاوند والی عورت کے متعلق فرمایا: ”وہ (دوسری جگہ) شادی نہیں کرے گی۔“
حدیث نمبر: 1314
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنْ هُشَيْمِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ إِذَا قَدِمَ، وَتَزَوَّجَتِ امْرَأَتُهُ إِنْ شَاءَ طَلَّقَ، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ، وَلَا تُخَيَّرُ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْعِدَدِ.
حافظ محمد فہد
یسار بن ابی الحکم سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے گمشدہ خاوند والی عورت کے متعلق فرمایا: ”جب اس کا خاوند واپس آئے اور اس کی بیوی نے دوسری جگہ شادی کر لی ہو، تو وہ اگر چاہے تو اسے طلاق دے دے اور اگر چاہے تو نکاح میں روکے رکھے، اور عورت کو اس کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔“