حدیث نمبر: 1294
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: يَنْكِحُ الْعَبْدُ امْرَأَتَيْنِ وَيُطَلِّقُ تَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ الْأَمَةُ حَيْضَتَيْنِ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَحِيضُ فَشَهْرَيْنِ أَوْ شَهْرًا وَنِصْفًا. قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ ثِقَةً.
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”غلام دو عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے، اور وہ دو ہی طلاقیں دے گا، اور لونڈی کی عدت دو حیض شمار ہوگی، اگر وہ حائضہ نہ ہو تو عدت دو یا ڈیڑھ ماہ ہوگی۔“
حدیث نمبر: 1295
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ رَجُلٍ [ ص: 120 ] مِنْ ثَقِيفٍ: أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: لَوِ اسْتَطَعْتُ لَجَعَلْتُهَا حَيْضَةً وَنِصْفًا، فَقَالَ رَجُلٌ: فَاجْعَلْهَا شَهْرًا وَنِصْفًا. فَسَكَتَ عُمَرُ.
حافظ محمد فہد
ثقیف کے ایک آدمی سے روایت ہے اس نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ: ”اگر میں طاقت رکھتا تو میں اس کی عدت ڈیڑھ حیض کر دیتا“، اس پر ایک آدمی نے کہا: ”آپ اس کی عدت ڈیڑھ ماہ کر دیں“، تو عمر رضی اللہ عنہ خاموش ہو گئے۔
حدیث نمبر: 1296
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ قَالَ فِي أُمِّ الْوَلَدِ يُتَوَفَّى عَنْهَا سَيِّدُهَا، قَالَ: تَعْتَدُّ بِحَيْضَةٍ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْعِدَدِ.
حافظ محمد فہد
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ام ولد جس کا آقا فوت ہو جائے تو وہ ایک حیض عدت گزارے گی۔“