حدیث نمبر: 1220
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ، أَظُنُّهُ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَ غُلَامًا بَيْنَ أَبِيهِ وَأُمِّهِ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لڑکے کو اس کے باپ اور ماں میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دے دیا۔
حدیث نمبر: 1221
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَرْمِيِّ قَالَ: خَيَّرَنِي عَلِيٌّ بَيْنَ أُمِّي وَعَمِّي، ثُمَّ قَالَ لِأَخٍ لِي أَصْغَرَ مِنِّي: وَهَذَا أَيْضًا لَوْ قَدْ بَلَغَ مَبْلَغَ هَذَا لَخَيَّرْتُهُ.
حافظ محمد فہد
یونس بن عبداللہ الجرمی نے بیان کیا کہ علی رضی اللہ عنہ نے مجھے میری ماں اور چچا میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیا، پھر میرے چھوٹے بھائی کے بارے میں کہا: ”یہ بھی اسی طرح اختیار والا ہوتا اگر یہ اس کی عمر کو پہنچ چکا ہوتا“۔
حدیث نمبر: 1222
قَالَ الشَّافِعِيُّ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ عَلِيٍّ مِثْلَهُ. وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَكُنْتُ ابْنَ سَبْعِ أَوْ ثَمَانِ سِنِينَ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ عِشْرَةِ النِّسَاءِ.
حافظ محمد فہد
یونس، عمارہ کی سند سے علی رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل مروی ہے اور اس حدیث میں کہا گیا کہ: ”میں اس وقت سات یا آٹھ سال کا تھا“۔