حدیث نمبر: 1182
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ وَلَا الرَّضْعَةُ وَلَا الرَّضْعَتَانِ" .
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ایک دو دفعہ کا چوسنا حرمت ثابت نہیں کرتا اور نہ ہی ایک دو دفعہ کا دودھ پینا حرمت ثابت کرتا ہے“۔
حدیث نمبر: 1183
أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ" .
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ایک بار یا دو بار دودھ چوسنے سے حرمت نہیں ہوتی“۔
حدیث نمبر: 1184
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ: أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ [ ص: 66 ] النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَتْ بِهِ وَهُوَ يَرْضَعُ إِلَى أُخْتِهَا أُمِّ كُلْثُومٍ فَأَرْضَعَتْهُ ثَلَاثَ رَضَعَاتٍ، ثُمَّ مَرِضَتْ فَلَمْ تُرْضِعْهُ غَيْرَ ثَلَاثِ رَضَعَاتٍ، فَلَمْ أَكُنْ أَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ لَمْ تُكْمِلْ لِي عَشْرَ رَضَعَاتٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرَّضَاعِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ جب وہ دودھ پیتے بچے تھے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اپنی بہن ام کلثوم کے پاس بھیجا، انہوں نے اسے تین دفعہ دودھ پلایا پھر وہ بیمار ہو گئیں اور تین دفعہ سے زیادہ دودھ نہ پلا سکیں، لہذا میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس نہیں آجا سکتا تھا کیونکہ ام کلثوم نے میری دس رضاعت مکمل نہیں کی تھیں۔