حدیث نمبر: 1137
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تُخْطَبُ إِلَيْهَا الْمَرْأَةُ مِنْ أَهْلِهَا فَتَشْهَدُ، فَإِذَا بَقِيَتْ عُقْدَةُ النِّكَاحِ قَالَتْ لِبَعْضِ أَهْلِهَا: زَوِّجْ فَإِنَّ الْمَرْأَةَ لَا تَلِي عُقْدَةَ النِّكَاحِ.
حافظ محمد فہد
عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے باپ سے بیان کیا، فرمایا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ان کے خاندان میں سے کسی عورت کا نکاح کا پیغام (خطبہ) دیا جاتا اور وہ اس میں حاضر ہوتیں۔ جب عقدِ نکاح باقی رہ جاتا تو وہ گھر والوں میں سے کسی (مرد) کو کہتیں: ”اس کی شادی کر دو“، کیونکہ عورت عقدِ نکاح کی ولی نہیں بن سکتی۔
حدیث نمبر: 1138
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَا تُنْكِحُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ؛ فَإِنَّ الْبَغِيَّ إِنَّمَا تُنْكِحُ نَفْسَهَا. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ عِشْرَةِ النِّسَاءِ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا: ”کوئی عورت کسی (دوسری) عورت کی ولی بن کر نکاح نہ کرے، بے شک بدکار عورت اپنا نکاح خود کرتی ہے۔“