کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: قرآن کی کسی سورت (کی تعلیم) کو مہر بنا کر نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 1117
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ: أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَكَ، فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ فِيهَا حَاجَةٌ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ" ؟ ، فَقَالَ: مَا عِنْدِي إِلَّا إِزَارِي هَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ أَعْطَيْتَهَا إِيَّاهُ، جَلَسْتَ لَا إِزَارَ لَكَ، فَالْتَمِسْ شَيْئًا" ، فَقَالَ: مَا أَجِدُ شَيْئًا. قَالَ: "فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ" . [ ص: 34 ] فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ" ؟ قَالَ: نَعَمْ سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ" .
حافظ محمد فہد
سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے خود کو آپ ﷺ کو ہبہ کر دیا“، وہ دیر تک کھڑی رہی، پھر ایک صحابی کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اس سے میرا نکاح کر دیں اگر آپ ﷺ کو اس کی ضرورت نہیں“۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے کہا: ”اس کو مہر دینے کے لیے تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ اس صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرے پاس اس تہبند کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے“۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ تم اسے دے دو گے تو تم بیٹھ جاؤ گے، تمہارے پاس تہبند نہ ہوگا، کوئی چیز تلاش کرلو“۔ اس نے کہا: ”میں کچھ نہیں پاتا“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تلاش کرو اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو“۔ اس صحابی نے تلاش کیا مگر کچھ نہ ملا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے کہا: ”کیا تجھے کچھ قرآن یاد ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں، فلاں فلاں سورتیں“، انہوں نے سورتوں کے نام لیے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس سے اس مہر کے ساتھ کیا جو تمہیں قرآن یاد ہے (یعنی تم اسے سکھاؤ گے)۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب النكاح / حدیث: 1117
تخریج حدیث اخرجه البخاري ، الوكالة ، باب وكالة المرأة الامام في النكاح (2310)، (5029)، (5030)، ومسلم، النكاح ، باب الصداق جواز كونه تعلیم قرآن و خاتم حديد ..... الخ (1425)۔
حدیث نمبر: 1118
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَوَّجَ امْرَأَةً بِسُورَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ.
حافظ محمد فہد
سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک عورت کا نکاح قرآن کی سورتوں کے عوض کیا۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب النكاح / حدیث: 1118
تخریج حدیث انظر الحديث السابق برقم (1117)۔
حدیث نمبر: 1119
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ: أَنَّ رَجُلًا خَطَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً قَائِمَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدَاقِهَا، فَقَالَ: "الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ" . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الصَّدَاقِ وَالْإِيلَاءِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
ابو حازم بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ایک صحابی نے نبی ﷺ کے پاس کھڑی عورت سے منگنی کا پیغام بھیجا، تو نبی ﷺ نے انہیں اس کے مہر کے متعلق کہا اور فرمایا: ”جاؤ تلاش کرو، اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب النكاح / حدیث: 1119
تخریج حدیث انظر الحديث السابق برقم (1117)۔