حدیث نمبر: 1109
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُوُفِّيَ عَنْ تِسْعِ نِسْوَةٍ، وَكَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ کے نکاح میں نو بیویاں تھیں، آپ ﷺ نے آٹھ کے لیے باری مقرر کر رکھی تھی۔
حدیث نمبر: 1110
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَضَ عَنْ تِسْعِ نِسْوَةٍ، وَكَانَ يَقْسِمُ بَيْنَهُنَّ لِثَمَانٍ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دنیا سے تشریف لے گئے اور آپ ﷺ کے نکاح میں نو بیویاں تھیں اور آپ ﷺ نے ان میں آٹھ کے لیے باری مقرر کر رکھی تھی۔
حدیث نمبر: 1111
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ سَوْدَةَ وَهَبَتْ يَوْمَهَا لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْخُلْعِ وَالنُّشُوزِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ.
حافظ محمد فہد
ہشام اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سودہ رضی اللہ عنہا نے اپنی باری کا دن عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دیا تھا۔