کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: اس عورت کا بیان جسے طوافِ افاضہ (زیارت) کے بعد حیض آ جائے
حدیث نمبر: 1037
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ فَذَكَرَتْ حَيْضَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "أَحَابِسَتُنَا هِيَ" : فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ، قَالَ: "فَلَا إِذَنْ" . أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ نَحْوَهُ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ صفیہ رضی اللہ عنہا طوافِ افاضہ کے بعد حائضہ ہو گئیں تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے ان کے حیض کا ذکر کیا، اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ ہمیں روکنے والی ہے؟“ پھر میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ طوافِ زیارت کرنے کے بعد حائضہ ہوئی ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر کچھ (حرج) نہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے عبدالرحمن بن قاسم کے واسطہ سے بھی اسی طرح بیان کیا ہے۔
حدیث نمبر: 1038
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ صَفِيَّةَ حَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ فَذَكَرَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَيْضَهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "حَابِسَتُنَا" . فَقُلْتُ: إِنَّهَا قَدْ كَانَتْ أَفَاضَتْ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَ: "فَلْتَنْفِرْ إِذَنْ" .
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ صفیہ رضی اللہ عنہا یومِ نحر (10 ذی الحجہ) کو حائضہ ہو گئیں تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے حیض کا نبی ﷺ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ ہمیں روکنے والی ہے؟“ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے کہا: انہوں نے طوافِ افاضہ کر لیا تھا بعد میں حائضہ ہوئیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر کوچ کرو۔“
حدیث نمبر: 1039
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ ص: 293 ] ذَكَرَ صَفِيَّةَ ابْنَةَ حُيَيٍّ، فَقِيلَ: إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا" . قِيلَ: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ. قَالَ: "فَلَا إِذَنْ" .
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو آپ سے کہا گیا کہ وہ تو حائضہ ہو چکیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شاید وہ ہمیں روکنے والی ہے۔“ آپ سے کہا گیا کہ انہوں نے طوافِ افاضہ کر لیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر کوئی بات نہیں۔“
حدیث نمبر: 1040
قَالَ مَالِكٌ: قَالَ هِشَامٌ: قَالَ عُرْوَةُ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: وَنَحْنُ نَذْكُرُ ذَلِكَ فَلِمَ يُقَدِّمُ النَّاسُ نِسَاءَهُمْ إِنْ كَانَ لَا يَنْفَعُهُمْ، وَلَوْ كَانَ ذَلِكَ الَّذِي تَقُولُ لِأَصْبَحَ بِمِنًى أَكْثَرُ مِنْ سِتَّةِ أَلْفِ امْرَأَةٍ حَائِضٍ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
عروہ نے بیان کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا جبکہ ہم یہ باتیں کر رہے تھے کہ لوگ عورتوں کو کیوں لاتے ہیں اگر ان کو فائدہ نہیں تو فرمایا ”اگر بات اسی طرح ہوتی جیسے تو کہہ رہا ہے تو چھ ہزار سے زیادہ حیض والی عورتیں منیٰ میں ہوتیں۔“