کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: حائضہ عورتوں کے لیے طوافِ وداع چھوڑنے کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 1033
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ، إِلَّا أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمَرْأَةِ الْحَائِضِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا کہ لوگوں کو حکم دیا گیا کہ سب سے آخری عمل تمہارا بیت اللہ کا طواف ہو مگر یہ کہ آپ ﷺ نے حیض والی عورت کو رخصت دی۔
حدیث نمبر: 1034
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ قَالَ لَهُ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: أَتُفْتِي أَنْ تَصْدُرَ الْحَائِضُ قَبْلَ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهَا بِالْبَيْتِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَلَا تُفْتِ بِذَلِكَ. فَقَالَ [ ص: 290 ] ابْنُ عَبَّاسٍ: إِمَّا لَا فَسَلْ فُلَانَةَ الْأَنْصَارِيَّةَ، هَلْ أَمَرَهَا بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَرَجَعَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ يَضْحَكُ، وَقَالَ: مَا أَرَاكَ إِلَّا قَدْ صَدَقْتَ.
حافظ محمد فہد
طاؤس نے بیان کیا کہ میں اس وقت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا جب زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا: ”کیا آپ فتویٰ دیتے ہیں کہ حیض والی عورتیں اپنا آخری وقت بیت اللہ کے طواف میں صرف کرنے سے پہلے واپس لوٹ جائیں؟“ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہاں۔“ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اس طرح فتویٰ نہ دو۔“ اس پر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر نہیں تو فلاں انصاری عورت سے پوچھ لیں کہ کیا اسے رسول اللہ ﷺ نے یہ حکم دیا؟“ طاؤس نے کہا کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہنستے ہوئے واپس مڑے اور فرمایا: ”میرے خیال میں آپ نے درست فرمایا۔“
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ: مَا لَهُ؟ أَمَا سَمِعَ مَا سَمِعَ أَصْحَابُهُ؟ . ثُمَّ جَلَسْتُ إِلَيْهِ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: زَعَمُوا أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمَرْأَةِ الْحَائِضِ.
حافظ محمد فہد
طاؤس سے روایت ہے فرمایا: میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم میں سے کوئی بھی واپس نہ جائے یہاں تک کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس گزرے، تو میں نے کہا، انہیں کیا ہے؟ کیا انہوں نے وہ بات نہیں سنی جو ان کے ساتھیوں نے سنی؟ پھر میں (طاؤس) آئندہ سال (دوبارہ) ان کے پاس بیٹھا تو میں نے سنا وہ فرما رہے تھے: ان کا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے حیض والی عورت کو رخصت دی ہے۔
حدیث نمبر: 1036
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ، إِلَّا أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمَرْأَةِ الْحَائِضِ. [ ص: 291 ] أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا: لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طوافِ وداع کی صورت میں) گزرے، مگر یہ کہ آپ ﷺ نے حیض والی عورت کو رخصت دی۔