حدیث نمبر: 1015
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَجَّامٌ أَنَّهُ قَصَّرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: ابْدَأْ بِالشِّقِّ الْأَيْمَنِ.
حافظ محمد فہد
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے ایک حجام نے بتایا کہ اس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بال کاٹے تو انہوں نے کہا: ”دائیں جانب سے شروع کرو۔“
حدیث نمبر: 1016
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ لِلْحَالِقِ: يَا غُلَامُ، ابْلُغِ الْعَظْمَ. وَإِذَا قَصَّرَ أَخَذَ مِنْ جَانِبِهِ الْأَيْمَنِ قَبْلَ جَانِبَهِ الْأَيْسَرِ.
حافظ محمد فہد
ابو علی الازدی نے بیان کیا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا وہ بال مونڈنے والے سے کہتے : اے بچے ہڈی تک حلق کرو اور جب بال کاٹے تو دائیں جانب سے بائیں جانب سے پہلے کاٹے۔
حدیث نمبر: 1017
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ كَانَ إِذَا حَلَقَ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ أَخَذَ مِنْ لِحْيَتِهِ وَشَارِبِهِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب وہ حج یا عمرہ میں بال منڈواتے تو اپنی داڑھی اور مونچھوں سے بھی کچھ کٹواتے۔