حدیث نمبر: 992
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ خَالٍ لَهُ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ، يُقَالُ لَهُ: يَزِيدُ بْنُ شَيْبَانَ، قَالَ: كُنَّا فِي مَوْقِفٍ لَنَا بِعَرَفَةَ يُبَاعِدُهُ عَمْرٌو مِنْ مَوْقِفِ الْإِمَامِ جِدًّا، فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ لَنَا: إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَقِفُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ [ ص: 269 ] هَذِهِ، فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
حافظ محمد فہد
یزید بن شیبان نے کہا، ہم عرفات میں وقوف کیے ہوئے تھے۔ عمرو اس جگہ کو امام کے ٹھہرنے کی جگہ سے بہت دور بتاتے تھے کہ ہمارے پاس ابن مربع انصاری رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے ہم سے کہا، میں تم لوگوں کی طرف رسول اللہ ﷺ کا قاصد ہوں، رسول اللہ ﷺ تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم لوگ اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو، کیونکہ تم لوگ اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی ایک وراثت کے حامل ہوں۔