کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: سواری پر طواف کرنا اور چھڑی کے ساتھ رکن کا استلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 969
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ الْمَكِّيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى رَاحِلَتِهِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاهُ النَّاسُ، وَلِيُشْرِفَ لَهُمْ أَنَّ النَّاسَ غَشَوْهُ.
حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حجتہ الوداع میں بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر کیے تا کہ لوگ آپ کو دیکھ لیں اور تا کہ آپ ان سے اونچے ہو جائیں اس لیے کہ لوگوں نے آپ کو گھیر رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 970
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ، وَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بیت اللہ کا طواف اپنی اونٹنی پر کیا، اور حجرِ اسود کو اپنی چھڑی سے چھوا۔
حدیث نمبر: 971
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُعْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
حافظ محمد فہد
ایک اور سند سے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے نبی ﷺ کے متعلق اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 972
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ رَاكِبًا فَقُلْتُ: وَلِمَ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي. قَالَ: ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ.
حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی سوار ہو کر کیے ۔ ابن جریج کہتے ہیں میں نے کہا: ”کیوں؟“ عطاء نے کہا: ”مجھے نہیں معلوم۔“ فرمایا: ”پھر آپ ﷺ اترے اور (مقامِ ابراہیم پر) دو رکعت نماز پڑھی۔“
حدیث نمبر: 973
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى حِمَارٍ.
حافظ محمد فہد
احوص بن حکیم نے بیان کیا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو صفا مروہ کی سعی گدھے پر سوار ہو کر کرتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 974
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ. أَخْرَجَ الْخَمْسَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالسَّادِسَ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا، اور حجرِ اسود کو اپنی چھڑی سے چھو لیتے تھے۔