کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: غلام کے آزاد ہونے اور لڑکے کے بالغ ہونے سے پہلے حج کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 940
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَيُّهَا النَّاسُ أَسْمِعُونِي مَا تَقُولُونَ وَافْهَمُوا مَا أَقُولُ لَكُمْ أَيُّمَا مَمْلُوكٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَعْتِقَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ وَإِنْ عَتَقَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَحْجُجْ، وَأَيُّمَا غُلَامٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ، وَإِنْ بَلَغَ فَلْيَحْجُجْ.
حافظ محمد فہد
ابو السفر نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اے لوگو! جو تم کہتے ہو مجھے بھی سناؤ، اور جو میں تم سے کہتا ہوں اسے بھی سمجھو کہ جس غلام کو اس کے مالکوں نے حج کرایا اور وہ آزاد ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا، اور اگر وہ مرنے سے پہلے آزاد ہو گیا تو (دوبارہ) حج کرے، اور جس بچے کو اس کے گھر والوں نے حج کرایا اور وہ حج فرض ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا اور اگر وہ بالغ ہو گیا تو (دوبارہ) حج کرے۔“
حدیث نمبر: 941
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَسْمِعُونِي مَا تَقُولُونَ وَافْهَمُوا مَا أَقُولُ لَكُمْ: أَيُّمَا مَمْلُوكٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَعْتِقَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ، وَإِنْ عَتَقَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَحْجُجْ، وَأَيُّمَا غُلَامٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ وَإِنْ بَلَغَ فَلْيَحْجُجْ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
ابوالسفر نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اے لوگو! جو تم کہتے ہو مجھے بھی سناؤ اور جو میں تم سے کہتا ہوں اسے بھی سمجھو! جس غلام کو اس کے مالکوں نے حج کرایا اور وہ آزاد ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا، اور اگر وہ مرنے سے پہلے آزاد ہو گیا تو وہ (دوبارہ) حج کرے، اور جس بچے کو اس کے گھر والوں نے حج کرایا اور وہ حج فرض ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا اور اگر وہ بالغ ہو گیا تو (دوبارہ) حج کرے۔“