حدیث نمبر: 937
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَفَلَ فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِيَ رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: "مَنِ الْقَوْمُ" ؟ فَقَالُوا: مُسْلِمُونَ فَمَنِ الْقَوْمُ؟ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "رَسُولُ اللَّهِ" . فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا مِنْ مَحَفَّةٍ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: "نَعَمْ وَلَكَ أَجْرٌ" .
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ واپس لوٹے اور آپ کو مقامِ روحاء میں کچھ لوگ سوار ملے، آپ ﷺ نے ان کو سلام کیا اور پوچھا: ”تم کون لوگ ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہم مسلمان ہیں اور آپ لوگ کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کا رسول ہوں۔“ ایک عورت نے پالکی سے اپنے بچے کو ہاتھوں پر بلند کیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس کا حج (صحیح) ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور اس کا ثواب تجھے ہے۔“
حدیث نمبر: 938
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِامْرَأَةٍ وَهِيَ فِي مَحَفَّتِهَا فَقِيلَ لَهَا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ كَانَ مَعَهَا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: "نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ" .
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے جو پالکی میں تھی۔ اس عورت سے کہا گیا: ”یہ اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔“ اس نے اپنے بچے کے بازو کو پکڑا اور کہا: ”کیا اس کا حج درست ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور (اس کا) ثواب تجھے ہے۔“
حدیث نمبر: 939
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِامْرَأَةٍ وَهِيَ فِي مَحَفَّتِهَا، فَقِيلَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ كَانَ مَعَهَا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: "نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ" . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ وَالْأَوَّلَانِ أَوَّلُ مَا فِيهِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے اور وہ پالکی میں تھی۔ اس عورت سے کہا گیا: ”یہ اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔“ اس نے اپنے بچے کا بازو پکڑا اور کہا: ”کیا اس کا حج صحیح ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں اور ثواب تیرے لیے ہے۔“