کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: اگر ایک گروہ مل کر شکار کرے (تو فدیہ کے حکم کا بیان)
حدیث نمبر: 891
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الثِّقَةُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، وَكَانَ ثِقَةً،: أَنَّ قَوْمًا حُرُمًا أَصَابُوا صَيْدًا. فَقَالَ لَهُمُ ابْنُ عُمَرَ: عَلَيْكُمْ جَزَاءٌ. فَقَالُوا: عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا جَزَاءٌ، أَوْ عَلَيْنَا كُلِّنَا جَزَاءٌ وَاحِدٌ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّهُ لَمُعَرَّفٌ بِكُمْ لَا بَلْ عَلَيْكُمْ جَزَاءٌ وَاحِدٌ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.
حافظ محمد فہد
زیاد - جو بنو مخزوم کے آزاد کردہ غلام ہیں اور ثقہ تھے - سے روایت ہے۔ احرام میں ایک قوم نے شکار کیا تو ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”تم پر فدیہ واجب ہے۔“ انہوں نے کہا: ”کیا ہم میں سے ہر ایک پر علیحدہ علیحدہ فدیہ ہے یا سب پر ایک ہی ہے؟“ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس طرح تمہارے بیچ مشہور ہے ایسے نہیں بلکہ تم پر ایک ہی فدیہ واجب ہے۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحج / حدیث: 891
تخریج حدیث صحيح: اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار (3205) - وعبدالرزاق (8357) - والدارقطني : (2/ 250)۔