حدیث نمبر: 883
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: فِي الضَّبُعِ كَبْشٌ.
حافظ محمد فہد
عطاء سے روایت ہے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا وہ کہتے ہیں، بجو میں مینڈھا فدیہ ہے۔
حدیث نمبر: 884
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: أَنْزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَبُعًا صَيْدًا، وَقَضَى فِيهَا كَبْشًا.
حافظ محمد فہد
عکرمہ - ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام - بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بجو کو چھوٹے نیزے سے شکار کیا، اور اس کے فدیہ میں ایک مینڈھے کا فیصلہ دیا۔
حدیث نمبر: 885
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ وَسُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَضَى فِي الْغَزَالِ بِعَنْزٍ.
حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہرن کے چھوٹے بچے کے شکار کی صورت میں بکری کے فدیہ کا فیصلہ دیا۔
حدیث نمبر: 886
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ وَسُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ عُمَرَ قَضَى فِي الْأَرْنَبِ بِعَنَاقٍ وَأَنَّ عُمَرَ قَضَى فِي الْيَرْبُوعِ بِجَفْرَةٍ.
حافظ محمد فہد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے خرگوش میں ایک سال کا بھیڑ یا بکری کا بچہ دینے اور یربوع کے قتل میں چار ماہ کا بکری کا بچہ بطور فدیہ دینے کا فیصلہ کیا۔
حدیث نمبر: 887
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُخَارِقٌ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا، فَأَوْطَأَ رَجُلٌ مِنَّا، يُقَالُ لَهُ: إِرْبِدُ، ظَبْيًا فَفَزَرَ ظَهْرَهُ فَقَدِمْنَا عَلَى عُمَرَ فَسَأَلَهُ إِرْبِدُ، فَقَالَ: احْكُمْ يَا إِرْبِدُ فِيهِ. فَقَالَ: أَنْتَ خَيْرٌ مِنِّي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَأَعْلَمُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّمَا أَمَرْتُكَ أَنْ تَحْكُمَ فِيهِ، وَلَمْ آمُرْكَ أَنْ تُزَكِّيَنِي. فَقَالَ إِرْبِدُ: أَرَى فِيهِ جَدْيًا قَدْ جَمَعَ الْمَاءَ وَاشْتَجَرَ، فَقَالَ عُمَرُ: فَذَلِكَ فِيهِ.
حافظ محمد فہد
طارق بن شہاب سے روایت ہے فرمایا: ”ہم حج کے لیے نکلے تو ہم میں سے ایک آدمی جس کا نام اربد تھا نے ایک ہرن کا شکار کیا اور اس کی پیٹھ پر زخم کر دیا۔ ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو آپ رضی اللہ عنہ سے اربد نے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: اربد تو خود اس میں فیصلہ کر (کہ تجھے کیا فدیہ دینا ہے) اس نے کہا: اے امیر المومنین! آپ مجھ سے بہتر اور زیادہ علم والے ہیں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اسے کہا: میں تجھے حکم دیتا ہوں کہ تو اس میں فیصلہ کر، میں نے تجھے یہ حکم نہیں دیا کہ میری صفات بیان کر، تو اربد نے کہا: میرے خیال میں اس کا فدیہ ایک ایسی بکری ہے جو چرنے کے قابل ہو۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا (تصدیق کرتے ہوئے): یہی ہے اس کا فدیہ۔“
حدیث نمبر: 888
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَضَى فِي الضَّبُعِ بِكَبْشٍ، وَفِي الْغَزَالِ بِعَنْزٍ، وَفِي الْأَرْنَبِ بِعَنَاقٍ، وَفِي الْيَرْبُوعِ بِجَفْرٍ أَوْ جَفْرَةٍ.
حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بجو میں مینڈھے، ہرن کے چھوٹے بچے میں بکری، خرگوش میں ایک سال کا بھیڑ یا بکری کا بچہ اور یربوع میں چار ماہ کا بکری کا بچہ بطور فدیہ دینے کا فیصلہ صادر فرمایا۔
حدیث نمبر: 889
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَضَى فِي الْيَرْبُوعِ بِجَفْرٍ أَوْ جَفْرَةٍ.
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یربوع میں بکری کا چار ماہ کا بچہ دینے کا فیصلہ کیا۔
حدیث نمبر: 890
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَضَى فِي أُمِّ حُبَيْنٍ بِحُلَانِ مِنَ الْغَنَمِ. أَخْرَجَ الْخَمَسَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالسَّادِسَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ وَالسَّابِعَ وَالثَّامِنَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
حافظ محمد فہد
ابو سفر سے روایت ہے کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے گرگٹ کے مشابہ ایک جانور کے قتل میں بکریوں سے ایک بچہ بطور فدیہ دینے کا فیصلہ فرمایا۔