حدیث نمبر: 785
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْعِيدَيْنِ وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَوْمَ عَرَفَةَ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ.
حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ عیدوں کے دن، جمعہ کے دن، عرفہ کے دن اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو غسل فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 786
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھتے تو میں آپ کے احرام کے لیے اور اسی طرح بیت اللہ کے طواف زیارت سے پہلے حلال ہونے کے لیے خوشبو لگایا کرتی تھی۔
حدیث نمبر: 787
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، وَبَسَطَتْ يَدَيْهَا تَقُولُ: أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ لِإِحْرَامِهِ حِينَ أَحْرَمَ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
حافظ محمد فہد
عبد الرحمن بن قاسم اپنے باپ سے روایت ہے انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے، اور انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام کے لیے جب آپ نے احرام باندھا اور اسی طرح بیت اللہ کے طواف زیارت سے پہلے حلال ہونے کے لیے اپنے ان دونوں ہاتھوں سے خوشبو لگائی۔
حدیث نمبر: 788
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ لِحُرْمِهِ حِينَ أَحْرَمَ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام کے لیے جب آپ نے احرام باندھا اور اسی طرح بیت اللہ کے طواف زیارت سے پہلے حلال ہونے کے لیے اپنے ان دونوں ہاتھوں سے خوشبو لگائی۔
حدیث نمبر: 789
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، تَقُولُ: طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحُرْمِهِ وَلِحِلِّهِ، فَقُلْتُ لَهَا: بِأَيِّ الطِّيبِ؟ فَقَالَتْ: بِأَطْيَبِ الطِّيبِ. قَالَ عُثْمَانُ: مَا رَوَى هِشَامٌ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عَنِّي.
حافظ محمد فہد
عروہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے کے لیے اور حلال ہونے کے لیے خوشبو لگائی۔ عروہ کہتے ہیں میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کون سی خوشبو؟ تو انہوں نے فرمایا: سب سے اچھی خوشبو۔ عثمان کہتے ہیں: ہشام نے یہ حدیث میرے علاوہ کسی سے روایت نہیں کی۔
حدیث نمبر: 790
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: رَأَيْتُ وَبِيصَ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ثَلَاثٍ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک (احرام کے) تین دن بعد دیکھی۔
حدیث نمبر: 791
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ حَسَنِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مُحْرِمًا، وَإِنَّ عَلَى رَأْسِهِ مِثْلَ الرُّبِّ مِنَ الْغَالِيَةِ.
حافظ محمد فہد
حسن بن زید اپنے باپ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کو حالت احرام میں دیکھا، اور ان کے سر پر خوشبو شیرے کی طرح تھی۔
حدیث نمبر: 792
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ: أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ بِنْتَ سَعِيدٍ تَقُولُ: طَيَّبْتُ أَبِي عِنْدَ إِحْرَامِهِ بِالْمِسْكِ وَالذَّرِيرَةِ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ وَإِلَى آخِرِ الثَّامِنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ بنت سعید کہتی ہیں میں نے اپنے باپ کو احرام کے وقت مشک اور ذریرہ (خوشبو کی اقسام) سے خوشبو لگائی۔