حدیث نمبر: 772
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنَ الْجِعِرَّانَةِ لَيْلًا فَاعْتَمَرَ وَأَصْبَحَ بِهَا كَبَائِتٍ.
حافظ محمد فہد
محرش الکعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جعرانہ سے نکلے اور (مکہ میں داخل ہو کر) عمرہ کیا اور صبح جعرانہ میں تھے گویا کہ آپ نے رات وہیں گزاری۔
حدیث نمبر: 773
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ هَذَا الْحَدِيثَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: هُوَ مِخْرَشٌ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَأَصَابَ ابْنُ جُرَيْجٍ لِأَنَّ وَلَدَهُ عِنْدَنَا هُوَ مِخْرَشٌ.
حافظ محمد فہد
ابن جریج سے ایک دوسری سند سے یہ حدیث اسی طرح مروی ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ وہ (محرش نہیں) مخرش ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ابن جریج نے درست کہا کیونکہ ان کا بیٹا مخرش ہمارے پاس ہے۔
حدیث نمبر: 774
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ: أَنَّهُ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُرْدِفَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَيُعْمِرَهَا مِنَ التَّنْعِيمِ.
حافظ محمد فہد
عبد الرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنے پیچھے بٹھا کر لے جاؤں اور انہیں تنعیم سے عمرہ کرواؤں۔
حدیث نمبر: 775
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا اعْتَمَرَتْ فِي سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ: مَرَّةً مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَمَرَّةً مِنَ الْجُحْفَةِ.
حافظ محمد فہد
ابن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سال میں دو دفعہ عمرہ کیا: ایک دفعہ ذوالحلیفہ سے اور ایک دفعہ جحفہ سے۔
حدیث نمبر: 776
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَتْ فِي سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ. قَالَ صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ: فَقُلْتُ فَهَلْ عَابَ ذَلِكَ عَلَيْهَا أَحَدٌ؟ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ، فَاسْتَحْيَيْتُ.
حافظ محمد فہد
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی عائشہ رضی اللہ عنہا نے سال میں دو مرتبہ عمرہ کیا۔ صدقہ بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے کہا، کیا کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا؟ تو قاسم رحمہ اللہ نے (بطور تعجب) کہا : ﴿سبحان الله﴾ کہا کہ ام المؤمنین پر (اعتراض)! صدقہ کہتے ہیں میں نے یہ بات کہنے کی وجہ سے شرم محسوس کی۔
حدیث نمبر: 777
أَخْبَرَنَا أَنَسٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: اعْتَمَرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَعْوَامًا فِي عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ عُمْرَتَيْنِ فِي كُلِّ عَامٍ.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے عہد میں ہر سال دو عمرے کیے۔
حدیث نمبر: 778
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ بِمَكَّةَ، فَكَانَ إِذَا حَمَّمَ رَأْسُهُ خَرَجَ فَاعْتَمَرَ.
حافظ محمد فہد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بچوں میں سے ایک بیٹا کہتا ہے کہ ہم مکہ میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ جب ان کے سر کے بال نکل آتے تو وہ پھر عمرہ کرنے کے لیے نکل جاتے۔
حدیث نمبر: 779
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: فِي كُلِّ شَهْرٍ عُمْرَةٌ.
حافظ محمد فہد
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہر مہینہ میں عمرہ ہے۔
حدیث نمبر: 780
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: فِي كُلِّ شَهْرٍ عُمْرَةٌ.
حافظ محمد فہد
مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہر مہینے میں عمرہ ہے۔
حدیث نمبر: 781
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا اعْتَمَرَتْ فِي سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ أَوْ قَالَ: مِرَارًا. قَالَ: قُلْتُ: أَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهَا أَحَدٌ؟ قَالَ: فَقَالَ الْقَاسِمُ: أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ، فَاسْتَحْيَيْتُ.
حافظ محمد فہد
قاسم بن محمد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک سال میں دو دفعہ یا فرمایا کئی دفعہ عمرہ کیا۔ صدقہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا، کیا کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا؟ صدقہ کہتے ہیں قاسم نے کہا : ام المؤمنین پر (اعتراض)! صدقہ کہتے ہیں مجھے شرم آئی۔
حدیث نمبر: 782
أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ اعْتَمَرَ فِي سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ، أَوْ قَالَ: مِرَارًا.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک سال میں دو دفعہ یہاں فرمایا کئی دفعہ عمرہ کیا۔
حدیث نمبر: 783
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ أَهَلَّ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیت المقدس سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 784
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، يَقُولُ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُعْمِرَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَأَعْمَرْتُهَا مِنَ التَّنْعِيمِ، قَالَ هُوَ أَوْ غَيْرُهُ فِي الْحَدِيثِ: لَيْلَةَ الْحَصْبَةِ. [ ص: 182 ] أَخْرَجَ الثَّمَانِيَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَإِلَى آخِرِ الثَّالِثَ عَشَرَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
حافظ محمد فہد
عبد الرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں عائشہ رضی اللہ عنہا کو عمرہ کرواؤں تو میں نے انہیں تنعیم سے عمرہ کروایا۔ انہوں نے یا ان کے علاوہ کسی اور نے حدیث میں کہا: محصب کی رات۔