حدیث نمبر: 756
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: أَسَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُسَمِّي أَشْهُرَ الْحَجِّ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، كَانَ يُسَمِّي شَوَّالًا وَذَا الْقَعْدَةِ وَذَا الْحِجَّةِ، قُلْتُ لِنَافِعٍ: فَإِنَّ أَهَلَّ إِنْسَانٌ بِالْحَجِّ قَبْلَهُنَّ؟ قَالَ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْهُ فِي ذَلِكَ شَيْئًا.
حافظ محمد فہد
ابن جریج کہتے ہیں میں نے نافع رضی اللہ عنہ سے کہا کیا آپ نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو حج کے مہینوں کے نام بیان کرتے سنا؟ نافع رحمہ اللہ نے کہا: ہاں وہ شوال، ذیقعدہ اور ذوالحجہ کا نام لیتے تھے۔ ابن جریج کہتے ہیں میں نے نافع رحمہ اللہ سے کہا اگر کوئی آدمی ان سے پہلے حج کے لیے تلبیہ کہے، احرام باندھے تو؟ نافع رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے اس کے متعلق ان سے کچھ نہیں سنا۔
حدیث نمبر: 757
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ: أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَسْأَلُ عَنِ الرَّجُلِ أَيُهِلُّ بِالْحَجِّ قَبْلَ أَشْهُرِ الْحَجِّ؟ فَقَالَ: لَا. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
ابو الزبير سے روایت ہے کہ انہوں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ان سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ حج کے لیے احرام حج کے مہینوں سے پہلے باندھ لے؟ تو آپ نے فرمایا: نہیں۔