حدیث نمبر: 754
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: قَعَدْنَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا الْحَاجُّ؟ فَقَالَ: "الشَّعِثُ التَّفِلُ" . فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا السَّبِيلُ؟ قَالَ: "زَادٌ وَرَاحِلَةٌ" . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
محمد بن عباد بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ ہم عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں بیٹھے تھے کہ میں نے ان کو فرماتے سنا ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: حج (کے ارکان ادا کرنے والا) کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پراگندہ بالوں اور خوشبو سے دور رہنے والا“۔ دوسرا آدمی کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! سبیل کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زادِ راہ اور سواری“۔