حدیث نمبر: 713
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "ابْتَغُوا فِي مَالِ الْيَتِيمِ أَوْ فِي مَالِ الْيَتَامَى لَا [ ص: 154 ] تُذْهِبُهَا وَلَا تَسْتَأْصِلُهَا الزَّكَاةُ" .
حافظ محمد فہد
یوسف بن ماہک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یتیم کے مال کو تجارت میں لگاؤ، ایسا نہ ہو کہ زکوٰۃ اسے کھا جائے اور ختم کر دے۔“
حدیث نمبر: 714
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلِينِي أَنَا وَأَخَوَيْنِ لِي يَتِيمَيْنِ فِي حِجْرِهَا فَكَانَتْ تُخْرِجُ مِنْ أَمْوَالِنَا الزَّكَاةَ.
حافظ محمد فہد
عبدالرحمن بن قاسم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا میری اور میرے دو بھائیوں کی جو یتیم تھے پرورش فرماتی تھیں اور وہ ہمارے مال سے زکوٰۃ دیا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 715
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - تَلِينِي وَأَخًا لِي فِي حِجْرِهَا فَكَانَتْ تُخْرِجُ مِنْ أَمْوَالِنَا الزَّكَاةَ.
حافظ محمد فہد
عبدالرحمن بن قاسم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا میری اور میرے بھائی کی پرورش فرماتی تھیں اور وہ ہمارے مال سے زکوٰۃ نکالتی تھیں۔
حدیث نمبر: 716
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يُزَكِّي مَالَ الْيَتِيمِ.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ یتیم کے مال سے زکوۃ دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 717
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: ابْتَغُوا [ ص: 155 ] فِي أَمْوَالِ الْيَتَامَى لَا تَسْتَهْلِكُهَا الزَّكَاةُ.
حافظ محمد فہد
عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یتیموں کے مال کو تجارت میں لگاؤ کہیں انہیں زکوۃ ختم نہ کر دے۔
حدیث نمبر: 718
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَعَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ، كُلُّهُمْ يُخْبِرُهُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تُزَكِّي أَمْوَالَنَا، وَإِنَّهُ لَيُتَّجَرُ بِهَا فِي الْبَحْرَيْنِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ، وَإِلَى آخِرِ السَّادِسِ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ.
حافظ محمد فہد
قاسم بن محمد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہمارے مال سے زکوۃ دیتی تھیں اور اس سے بحرین میں تجارت ہوتی تھی۔