حدیث نمبر: 681
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَامِعَ بْنَ أَبِي رَاشِدٍ، وَعَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَعْيَنَ، سَمِعَا أَبَا وَائِلٍ يُخْبِرُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَا مِنْ رَجُلٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ إِلَّا مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَفِرُّ مِنْهُ، وَهُوَ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُطَوِّقَهُ فِي عُنُقِهِ" . ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ [آلِ عِمْرَانَ: 180] .
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جو آدمی اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں دیتا، قیامت کے دن اس کے مال کو گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی، آدمی اس سے بھاگے اور وہ اس کا پیچھا کرے گا یہاں تک کہ وہ اس کی گردن میں طوق کی طرح پہنا دیا جائے گا۔“ پھر ہم پر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت پڑھی کہ ”عنقریب قیامت کے دن یہ اپنی بخل کی اشیاء سے طوق ڈال دیے جائیں گے۔“ (آل عمران: 180)
حدیث نمبر: 682
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ لَهُ مَالٌ لَا يُؤَدِّي زَكَاتَهُ، مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ يَطْلُبُهُ حَتَّى يُمْكِنَهُ يَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں: جس کے پاس مال ہے اور وہ اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو قیامت کے دن اس کے مال کو گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی۔ جس کی آنکھوں کے اوپر دو نقطے ہوں گے اسے ڈھونڈے گا یہاں تک کہ اس کو پا لے گا اور کہے گا، میں تیرا خزانہ ہوں۔
حدیث نمبر: 683
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ لَهُ مَالٌ لَا يُؤَدِّي زَكَاتَهُ، مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ يَطْلُبُهُ حَتَّى يُمْكِنَهُ يَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں جس کے پاس مال ہے اور وہ اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو قیامت کے دن اس کے مال کو گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی جس کی آنکھوں کے اوپر دو نقطے ہوں گے اسے تلاش کرے گا حتیٰ کہ اسے پا لے گا اور کہے گا میں تیرا خزانہ ہوں۔