حدیث نمبر: 678
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِيمَنْ مَنَعَ الصَّدَقَةَ: أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا مِنْ حَقِّهَا يَعْنِي مَنْعَهُمُ الصَّدَقَةَ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زکوٰۃ نہ دینے والوں کے متعلق کہا کہ کیا رسول اللہ ﷺ کا فرمان نہیں کہ ”میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں گا جب تک کہ وہ ﴿لا اله الا الله﴾ نہ کہہ دیں۔ جب وہ یہ کہہ دیں تو میری طرف سے ان کے خون، ان کا مال محفوظ ہو جائے گا۔ سوائے اس کے حق کے (یعنی قصاص وغیرہ) اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ اس کے حق سے ہے کہ انہوں نے زکوٰۃ سے انکار کر دیا ہے۔
حدیث نمبر: 679
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا مِنْ حَقِّهَا لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا مِمَّا أَعْطَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَيْهِ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس وقت تک لوگوں سے جنگ کرتا رہوں گا جب تک کہ وہ ﴿لا اله الا الله﴾ نہیں کہہ دیتے۔ جب انہوں نے ﴿لا اله الا الله﴾ کہہ دیا، تو میری طرف سے ان کا جان و مال محفوظ ہو گیا۔ سوائے اس کے حق کے (یعنی قصاص وغیرہ کی صورتیں) اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اسی کے حق سے ہے، اگر یہ لوگ اونٹ باندھنے کی رسی بھی جو رسول اللہ ﷺ کو دیا کرتے تھے مجھ کو نہ دیں گے تو میں اس کے لیے ان سے لڑوں گا۔
حدیث نمبر: 680
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَذَا الْقَوْلَ أَوْ مَعْنَاهُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْجِزْيَةِ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے یہ یا اس کے ہم معنی بات کہی۔