حدیث نمبر: 663
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ [ ص: 127 ] رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى النَّاسِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، عَلَى كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى مِنَ الْمُسْلِمِينَ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر لوگوں پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ہر آزاد، غلام، مرد اور عورت پر مسلمانوں میں سے فرض قرار دیا۔
حدیث نمبر: 664
أَنْبَأَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى الْحُرِّ وَالْعَبْدِ، وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى مِمَّنْ تَمُونُونَ.
حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد اپنے باپ کے واسطہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان افراد میں سے جن کی تم کفالت کرتے ہو ہر آزاد، غلام، مرد اور عورت پر صدقہ فطر فرض کیا ہے۔
حدیث نمبر: 665
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: كُنَّا نُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ.
حافظ محمد فہد
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم فطر کی زکوٰۃ کھانے کا ایک صاع، یا جو کا ایک صاع یا کھجوروں کا ایک صاع یا کشمش کا ایک صاع نکالا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 666
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى النَّاسِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فطر کی زکوٰۃ لوگوں پر کھجوروں کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع فرض کی۔
حدیث نمبر: 667
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ: أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ: كُنَّا نُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ.
حافظ محمد فہد
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم فطر کی زکوٰۃ (صدقہ فطر) ایک صاع کھانے سے، یا ایک صاع جو کا، یا ایک صاع کھجور سے، یا ایک صاع کشمش سے، یا ایک صاع پنیر نکالا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 668
أَنْبَأَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ، سَمِعَ عِيَاضَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ، يَقُولُ: إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ: كُنَّا نُخْرِجُ فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، فَلَمْ نَزَلْ نُخْرِجُهُ كَذَلِكَ حَتَّى قَدِمَ مُعَاوِيَةُ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا، فَخَطَبَ النَّاسَ فَكَانَ فِيمَا كَلَّمَ النَّاسَ بِهِ أَنْ قَالَ: إِنِّي أَرَى مُدَّيْنِ مِنْ سَمْرَاءِ الشَّامِ تَعْدِلُ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ فَأَخَذَ النَّاسُ بِذَلِكَ. قَالَ الْأَصَمُّ: وَإِنَّمَا أَخْرَجْتُ هَذِهِ الْأَخْبَارَ كُلَّهَا وَإِنْ كَانَتْ مُعَادَةَ الْأَسَانِيدِ؛ لِأَنَّهَا بِلَفْظٍ آخَرَ وَفِيهَا زِيَادَةٌ وَنُقْصَانٌ.
حافظ محمد فہد
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے زمانے میں ایک صاع کھانے سے، یا ایک صاع کشمش، یا ایک صاع پنیر، یا ایک صاع کھجوروں، یا ایک صاع جو سے صدقہ فطر دیا کرتے تھے۔ ہم ہمیشہ یہ دیتے رہے حتی کہ معاویہ رضی اللہ عنہ حج یا عمرہ کے لیے آئے، لوگوں کو خطبہ دیا اور جو لوگوں سے کلام کیا اس میں سے یہ بھی فرمایا: ”میرے خیال میں شام کی گندم کے دو مد کھجور کے ایک صاع کے برابر ہیں“، پھر لوگوں نے اس طریقے کو لے لیا۔
حدیث نمبر: 669
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ لَا يُخْرِجُ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ إِلَّا التَّمْرَ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً فَإِنَّهُ أَخْرَجَ شَعِيرًا.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما صدقہ فطر میں کھجور ہی نکالتے تھے، صرف ایک دفعہ انہوں نے جو نکالے۔
حدیث نمبر: 670
حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّهُ سَمِعَ [ ص: 130 ] أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ: كُنَّا نُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ. أَخْرَجَ السَّبْعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ، وَالثَّامِنَ مِنْ كِتَابِ الْأَشْرِبَةِ.
حافظ محمد فہد
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم صدقہ فطر کھانے سے ایک صاع، جو سے ایک صاع، کھجوروں سے ایک صاع، کشمش سے ایک صاع اور پنیر سے ایک صاع نکالتے تھے۔