کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: زکوٰۃ اور دیت کے فرائض کا بیان جو وحی کے ذریعے نازل ہوئے
حدیث نمبر: 661
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ طَاوُسٍ: عِنْدَ أَبِي كِتَابٌ مِنَ الْعُقُولِ نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ، وَمَا فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْعُقُولِ وَالصَّدَقَةِ فَإِنَّمَا نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ.
حافظ محمد فہد
ابن جریح رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ مجھ سے ابن طاؤس نے کہا کہ میرے باپ کے پاس ایک کتاب ہے جس میں ان دیتوں کا ذکر ہے جس پر وحی نازل ہوئی۔ اور جو بھی رسول اللہ ﷺ نے دیتوں اور زکوٰۃ سے فرض کیا ہے اس پر وحی نازل ہوئی ہے۔
حدیث نمبر: 662
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: إِنَّ عِنْدَهُ كِتَابًا مِنَ الْعُقُولِ نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ، وَمَا فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَدَقَةٍ وَعُقُولٍ فَإِنَّمَا نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ، وَقِيلَ: لَمْ يَسُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَطُّ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَمِنَ الْوَحْيِ مَا يُتْلَى وَمِنْهُ مَا يَكُونُ وَحْيًا إِلَى رَسُولِهِ فَيَسْتَنُّ بِهِ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ إِبْطَالِ الِاسْتِحْسَانِ.
حافظ محمد فہد
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس دیتوں سے متعلق ایک کتاب ہے جن پر وحی نازل ہوئی ہے۔ اور جو بھی رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فرض کیا یا دیت فرض کی اس پر وحی نازل ہوئی۔ اور کہا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کبھی بھی کوئی عمل اللہ کی وحی کے بغیر نہیں کیا، ایک تو وحی وہ ہے جس کی تلاوت ہوتی ہے اور دوسری وحی وہ ہے جو رسول اللہ ﷺ کی طرف ہوتی اور آپ ﷺ اس پر عمل کرتے۔