حدیث نمبر: 639
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ: أَنَّ أَبَاهُ دَعَا نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْوَلِيمَةِ فَأَتَاهُ فِيهِمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَحْسَبُهُ قَالَ: فَبَارَكَ وَانْصَرَفَ.
حافظ محمد فہد
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے نبی ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک جماعت کو ولیمہ کی دعوت دی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تشریف لائے ان میں ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ راوی کہتے ہیں، میرا خیال ہے کہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے برکت کی دعا دی اور واپس چلے گئے۔
حدیث نمبر: 640
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ، يَقُولُ: دَعَا أَبِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَأَتَاهُ وَجَلَسَ وَوُضِعَ الطَّعَامُ، فَمَدَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَدَهُ، وَقَالَ: خُذُوا بِسْمِ اللَّهِ، وَقَبَضَ عَبْدُ اللَّهِ يَدَهُ، وَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ.
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن ابی یزید رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ میرے باپ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی دعوت کی، وہ آئے اور بیٹھ گئے اور کھانا لگا دیا گیا، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ہاتھ بڑھایا اور فرمایا: ”اللہ کے نام سے لو (کھاؤ)“، اور پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: ”میں روزہ سے ہوں۔“
حدیث نمبر: 641
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى أَبَا طَلْحَةَ، وَجَمَاعَةٌ مَعَهُ فَأَكَلُوا عِنْدَهُ، وَكَانَ ذَلِكَ فِي غَيْرِ وَلِيمَةٍ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْقَطْعِ فِي السَّرِقَةِ.
حافظ محمد فہد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ساتھ ایک جماعت بھی تھی، انہوں نے ان کے ہاں کھانا کھایا، اور یہ ولیمہ کے علاوہ دعوت تھی۔