کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: اگر مطلع ابر آلود ہو تو تیس دن پورے کرنے اور مہینے سے ایک یا دو دن پہلے (شک کا) روزہ نہ رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 608
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، فَلَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلَالَ، وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ" .
حافظ محمد فہد
عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے، جب تک پہلی رات کا چاند نہ دیکھو روزہ نہ رکھو، اور جب تک (شوال کا) چاند نہ دیکھو تو افطار نہ کرو، اور اگر آسمان ابر آلود ہو جائے تو تیس کی گنتی مکمل کر لو۔
حدیث نمبر: 609
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ يَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ" .
حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان شروع ہونے سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھو۔ مگر یہ کہ وہ دن اس دن کے موافق آجائے جس میں تم میں سے کوئی روزہ رکھتا ہے، (رمضان کا) چاند دیکھ کر روزہ رکھو، اور (شوال کا) چاند دیکھ کر روزہ افطار کرو، اگر ابر ہو جائے تو تیس دن پورے کر لو۔
حدیث نمبر: 610
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَقَدَّمُوا بَيْنَ يَدَيْ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمًا فَلْيَصُمْهُ" .
حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم رمضان سے پہلے ایک دو دن روزے نہ رکھو سوائے اس شخص کے جو پہلے سے وہ روزہ رکھتا چلا آرہا ہو تو وہ ان دنوں میں بھی روزہ رکھ لے۔
حدیث نمبر: 611
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ [ ص: 101 ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: عَجِبْتُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ" . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الصِّيَامِ وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو (رمضان کا) مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی روزے شروع کر دیتے ہیں۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم روزے نہ رکھو حتیٰ کہ تم رمضان کا چاند دیکھ لو اور روزے افطار نہ کرو حتیٰ کہ تم (شوال کا) چاند دیکھ لو۔