حدیث نمبر: 573
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ مِنْ أَصْحَابِنَا، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ عَمِّهِ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: رَأَيْنَا عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَحْمِلُ بَيْنَ عَمُودَيْ سَرِيرِ أُمِّهِ فَلَمْ يُفَارِقْهُ حَتَّى وَضَعَهُ.
حافظ محمد فہد
عیسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں ہم نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ اپنی ماں کی چارپائی کو اس کے دو پاؤں کے درمیان سے اٹھائے ہوئے تھے اور آپ اس کے ساتھ رہے حتی کہ اس کو رکھ دیا گیا۔
حدیث نمبر: 574
أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ: أَنَّهُ رَأَى ابْنَ عُمَرَ فِي جِنَازَةِ رَافِعٍ قَائِمًا بَيْنَ قَائِمَتَيِ السَّرِيرِ.
حافظ محمد فہد
یوسف بن مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو رافع رضی اللہ عنہ کے جنازہ میں چارپائی کے دو پاؤں کے درمیان کھڑا دیکھا۔
حدیث نمبر: 575
أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَحْمِلُ بَيْنَ عَمُودَيْ سَرِيرِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن ثابت اپنے باپ سے روایت ہے کہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی چارپائی کو دو لکڑیوں کے درمیان سے اٹھائے ہوئے تھے۔
حدیث نمبر: 576
أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَحْمِلُ بَيْنَ عَمُودَيْ سَرِيرِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْجَنَائِزِ.
حافظ محمد فہد
ابو عون کہتے ہیں میں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی چارپائی کو دو لکڑیوں کے درمیان سے اٹھائے ہوئے تھے۔