کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عیدین اور استسقاء کی نماز میں تکبیرات اور خطبہ سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 485
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ كَبَّرُوا فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ سَبْعًا وَخَمْسًا، وَصَلَّوْا قَبْلَ الْخُطْبَةِ، وَجَهَرُوا بِالْقِرَاءَةِ.
حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے نماز عیدین اور استسقاء میں سات اور پانچ تکبیرات کہیں، اور نماز خطبہ سے پہلے پڑھی، اور ان میں بلند آواز سے قرآت کی۔
حدیث نمبر: 486
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ كَبَّرَ فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ سَبْعًا وَخَمْسًا وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ.
حافظ محمد فہد
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نماز عیدین اور استسقاء میں سات اور پانچ تکبیرات کہیں اور بلند آواز سے قرآت کی۔
حدیث نمبر: 487
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَمَرَا مَرْوَانَ أَنْ يُكَبِّرَ فِي صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ سَبْعًا وَخَمْسًا.
حافظ محمد فہد
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو ایوب انصاری اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما نے مروان کو حکم دیا کہ وہ نماز عیدین کی پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیرات کہے۔
حدیث نمبر: 488
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى وَالْفِطْرَ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَكَبَّرَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ، وَفِي الْآخِرَةِ خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے بیان کرتے ہیں کہ میں نماز عید الاضحی اور عید الفطر میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حاضر ہوا، تو آپ نے پہلی رکعت میں قرآت سے پہلے سات تکبیریں کہیں اور دوسری رکعت میں قرآت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔
حدیث نمبر: 489
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى قَبْلَ الْخُطْبَةِ.
حافظ محمد فہد
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ عید الفطر اور اضحی کی نماز خطبہ سے پہلے پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 490
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ رَبَاحٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى قَبْلَ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ، ثُمَّ خَطَبَ فَرَأَى أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ فَأَتَاهُنَّ فَذَكَّرَهُنَّ وَوَعَظَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، وَمَعَهُ بِلَالٌ قَائِلٌ بِثَوْبِهِ هَكَذَا، فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْخُرْصَ وَالشَّيْءَ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے عید کے دن نماز خطبہ سے پہلے پڑھی۔ پھر لوگوں کو خطبہ دیا، آپ ﷺ نے خیال کیا کہ شاید عورتوں نے آواز نہیں سنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے ان کو وعظ و نصیحت فرمائی اور انہیں صدقہ کا حکم دیا، اور آپ کے ساتھ بلال رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے سے اس طرح کہہ رہے تھے (یعنی اس میں ڈالو) تو عورتوں نے اپنی بالیاں اور دیگر اشیاء (انگوٹھیاں وغیرہ) صدقہ میں دیں۔
حدیث نمبر: 491
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانُوا يُصَلُّونَ فِي الْعِيدَيْنِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما عیدین کی نماز خطبہ سے قبل پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 492
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ مِثْلَهُ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم سے سابقہ حدیث کی طرح بیان کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 493
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ عَلَى رَاحِلَتِهِ بَعْدَمَا يَنْصَرِفُ مِنَ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ.
حافظ محمد فہد
ابن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز سے فارغ ہو کر اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 494
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ، كَانُوا يَبْدَءُونَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ حَتَّى قَدِمَ مُعَاوِيَةُ، فَقَدَّمَ مُعَاوِيَةُ الْخُطْبَةَ.
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن یزید خطمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم خطبہ سے پہلے نماز عید کی ادائیگی فرماتے تھے، یہاں تک کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کا دورِ حکومت آیا تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے خطبہ پہلے کر دیا۔
حدیث نمبر: 495
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَجْلَانِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ: أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ مَرْوَانُ وَإِلَى رَجُلٍ قَدْ سَمَّاهُ، فَمَشَى بِنَا حَتَّى أَتَى الْمُصَلَّى فَذَهَبَ لِيَصْعَدَ فَجَبَذْتُهُ إِلَيَّ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، تُرِكَ الَّذِي تَعْلَمُ، فَقَالَ: أَبُو سَعِيدٍ: فَهَتَفْتُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَا تَأْتُونَ إِلَّا [ ص: 51 ] شَرًّا مِنْهُ. أَخْرَجَ الْعَشَرَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ.
حافظ محمد فہد
عیاض بن عبداللہ بن سعد بن ابی سرح ﷺ سے روایت ہے کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مروان نے میری طرف اور ایک آدمی کی طرف، جس کا انہوں نے نام لیا، ایک آدمی بھیجا۔ مروان ہمارے ساتھ عید گاہ پہنچا، وہ منبر پر چڑھنے لگا تو میں نے اسے (پیچھے) کھینچ لیا، تو اس نے کہا: اے ابو سعید! جس چیز کا آپ کو علم ہے اس کو آج چھوڑ دیا گیا ہے۔ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے تین دفعہ بلند آواز سے کہا، اللہ کی قسم! تم اس کے بدلے برا (طریقہ) لائے ہو۔“