کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ نے ہمیں جمعہ کے دن کی جو ہدایت دی، اس کا بیان
حدیث نمبر: 404
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نَحْنُ الْآخِرُونَ وَنَحْنُ السَّابِقُونَ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، وَأُوتِينَا مِنْ بَعْدِهِمْ فَهَذَا الْيَوْمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ، [ ص: 7 ] فَهَدَانَا اللَّهُ لَهُ، فَالنَّاسُ لَنَا تَبَعٌ، الْيَهُودُ غَدًا، وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ" .
حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم (دنیا) میں تو آخر میں آنے والے ہیں، لیکن (قیامت کے دن) ہم (جنت میں داخل ہونے میں) سبقت کرنے والے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہود و نصاریٰ کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں بعد میں، تو یہ دن (جمعہ) وہ ہے جس کے بارے میں اہل کتاب نے اختلاف کیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی تعظیم پر ثابت رکھا، لوگ ہمارے پیچھے ہیں، (اس کے بعد) دوسرا دن (ہفتہ) یہود کا اور تیسرا دن (اتوار) نصاریٰ کا۔“
حدیث نمبر: 405
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بِأَيْدٍ أَنَّهُمْ.
حافظ محمد فہد
ایک دوسری سند سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے اس طرح نبی ﷺ سے روایت ہے مگر اس میں ﴿بيد انهم﴾ کی بجائے ﴿بأيد أنهم﴾ کے الفاظ ہیں۔
حدیث نمبر: 406
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، [ ص: 8 ] بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، وَأُوتِينَاهُ مِنْ بَعْدِهِمْ، ثُمَّ هَذَا يَوْمُهُمُ الَّذِي فُرِضَ عَلَيْهِمْ، يَعْنِي: الْجُمُعَةَ، فَاخْتَلَفُوا فِيهِ، فَهَدَانَا اللَّهُ لَهُ، وَالنَّاسُ لَنَا تَبَعٌ السَّبْتُ وَالْأَحَدُ . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم آخر میں آنے والے قیامت کے دن سبقت کرنے والے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہود و نصاریٰ کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہم کو ان کے بعد، پھر یہ (جمعہ) دن جو ان پر فرض کیا گیا، انہوں نے اس میں اختلاف کیا، لوگ اس میں ہمارے پیچھے ہیں، ہفتہ (یہود کا) اتوار (نصاریٰ کا)۔“