کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: قرآن کے سات لہجوں (حروف) پر نازل ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 397
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِي، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأُهَا، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا، فَكِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمْهَلْتُهُ حَتَّى انْصَرَفَ ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ، فَجِئْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اقْرَأْ" ، فَقَرَأَ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَكَذَا أُنْزِلَتْ" ، ثُمَّ قَالَ لِي: "اقْرَأْ" ، فَقَرَأْتُ. فَقَالَ: "هَكَذَا أُنْزِلَتْ، إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ" .
حافظ محمد فہد
عبد الرحمن بن عبد القاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہتے ہیں میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے ہیں، کہ میں نے ایک دفعہ ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو سورہ فرقان اس قرآت پر پڑھتے سنا جو اس کے خلاف تھی جو میں پڑھتا تھا۔ حالانکہ مجھے خود رسول اللہ ﷺ نے وہ قرآت سکھائی تھی۔ قریب تھا کہ میں ان پر غصہ نکالوں، لیکن پھر میں نے ان کو مہلت دی، حتیٰ کہ وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان کے گلے میں انہی کی چادر ڈال کر ان کو گھسیٹتا ہوا نبی ﷺ کی خدمت میں لے آیا۔ میں نے کہا کہ میں نے انہیں اس قرآت کے خلاف پڑھتے سنا ہے جو آپ نے مجھے پڑھائی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہشام رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”پڑھو!“ تو انہوں نے اس قرآت میں پڑھا جس میں میں نے انہیں پڑھتے سنا تھا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کہ اسی طرح نازل ہوئی“۔ پھر مجھے کہا: ”تم پڑھو!“ تو میں نے بھی پڑھا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس طرح بھی قرآن نازل کیا گیا ہے۔ بے شک قرآن سات لغات میں نازل کیا گیا ہے، جو لغت میسر ہو اسی میں پڑھو۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الصلاة / حدیث: 397
تخریج حدیث اخرجہ البخاری، الخصومات، باب کلام الخصوم بعضہم فی بعض (2419) ومسلم، صلاۃ المسافرین، باب بیان ان القرآن انزل علی سبعۃ احرف، وبیان معناہا (818)۔
حدیث نمبر: 398
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَا سَمِعْتُ عُمَرَ يَقْرَأُهَا قَطُّ إِلَّا قَالَ: فَامْضُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ وَالثَّانِي مِنْ كِتَابِ الْأَمَالِي
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو ہمیشہ ﴿فامضوا الي ذكر الله﴾ (کہ چلو اللہ کے ذکر کی طرف) پڑھتے ہوئے سنا ہے۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الصلاة / حدیث: 398
تخریج حدیث اسنادہ صحیح : اخرجہ البیہقی فی معرفۃ السنن والآثار (1779) ۔ وعبدالرزاق (5348) — ومالک فی الموطا.