حدیث نمبر: 371
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاةِ الْخَوْفِ، قَالَ: يُقَدَّمُ الْإِمَامُ وَطَائِفَةٌ، ثُمَّ قَصَّ الْحَدِيثَ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فِي الْحَدِيثِ: فَإِنْ كَانَ خَوْفًا أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ صَلَّوْا رِجَالًا وَرُكْبَانًا مُسْتَقْبِلِي الْقِبْلَةِ وَغَيْرَ مُسْتَقْبِلِيهَا. قَالَ مَالِكٌ: قَالَ نَافِعٌ: لَا أَرَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ذَكَرَ ذَلِكَ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب نماز خوف کا سوال ہوتا تو آپ فرماتے: امام کے ساتھ ایک گروہ پہلے نماز پڑھے گا پھر آگے حدیث (صلاۃ الخوف کی) بیان کی اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس حدیث میں کہا: ”اگر خطرہ بہت زیادہ ہو تو چلتے ہوئے اور سواری پر نماز پڑھو، قبلہ رخ ہو کر، اور غیر قبلہ رخ ہو کر (نماز پڑھو)۔“ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں نافع نے کہا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کو نبی ﷺ سے بیان کیا۔
حدیث نمبر: 372
أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ مِثْلَهُ.
حافظ محمد فہد
ایک دوسری سند سے سالم اپنے باپ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی سابقہ حدیث کی مثل بیان فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 373
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ بِشَيْءٍ خَالَفْتُمُوهُ فِيهِ، وَمَالِكٌ يَقُولُ: لَا أَذْكُرُهُ إِلَّا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ يَرْوِيهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَشُكُّ فِيهِ.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نماز خوف کے سلسلہ میں کچھ مختلف بیان کیا ہے اور مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اسے نہیں بیان کرتا مگر رسول اللہ ﷺ سے اور ابن ابی ذئب اس کو زہری سے روایت ہے، زہری سالم سے اور سالم ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں، جس میں وہ شک نہیں کرتے۔
حدیث نمبر: 374
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَرَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ صَلَاةَ الْخَوْفِ، فَقَالَ: إِنْ كَانَ خَوْفًا أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ صَلُّوا رِجَالًا وَرُكْبَانًا مُسْتَقْبِلِي الْقِبْلَةَ أَوْ غَيْرَ مُسْتَقْبِلِيهَا.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور کہتے ہیں میرے خیال میں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی ﷺ سے بیان کیا، نماز خوف کا ذکر کیا تو فرمایا: ”اگر خطرہ زیادہ ہو تو پیدل چلتے ہوئے اور سواریوں پر، قبلہ رخ اور غیر قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھو۔“
حدیث نمبر: 375
أَخْبَرَنَا رَجُلٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَعْنَاهُ، وَلَمْ يَشُكَّ أَنَّهُ عَنْ أَبِيهِ وَإِنَّهُ مَرْفُوعٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ وَالرَّابِعَ وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
حافظ محمد فہد
سالم اپنے باپ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے وہ نبی ﷺ سے سابقہ حدیث کے ہم معنی بیان کرتے ہیں۔ اور انہیں اس میں شک نہیں ہے کہ یہ ان کے باپ سے مروی ہے اور یہ نبی ﷺ سے مرفوع ہے۔