حدیث نمبر: 368
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ ابْنُ عُلَيَّةَ، أَوْ غَيْرُهُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ صَلَاةَ الظُّهْرِ فِي الْخَوْفِ بِبَطْنِ نَخْلٍ، فَصَلَّى بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ جَاءَ طَائِفَةٌ أُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ.
حافظ محمد فہد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بطن نخل (مدینہ کے قریب بستی) مقام پر رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو خوف میں ظہر کی نماز پڑھائی۔ ایک گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا، پھر دوسرا گروہ آیا انہیں بھی دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 369
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَمَّنْ، صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاةَ الْخَوْفِ أَنَّ طَائِفَةً صَلَّتْ مَعَهُ، وَطَائِفَةً صَلَّتْ مَعَهُ وِجَاهَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ مَعَهُ ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَصَفُّوا وِجَاهَ الْعَدُوِّ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمُ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ عَلَيْهِ ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ.
حافظ محمد فہد
صالح بن خوات رحمہ اللہ نے ایسے شخص سے روایت کیا، جس نے ذات الرقاع کے دن نبی ﷺ کے ساتھ نماز خوف پڑھی تھی۔ (اس شخص نے بیان کیا) کہ ایک گروہ نے آپ کے ساتھ نماز کے لیے صف بندی کی اور ایک گروہ دشمن کے مقابلہ کے لیے اس کے روبرو صف بستہ ہو گیا۔ آپ نے ان لوگوں کو جو آپ کے ساتھ صف باندھ کر کھڑے تھے ایک رکعت پڑھائی اور آپ سیدھے کھڑے رہے، انہوں نے اپنے طور پر باقی نماز مکمل کی اور چلے گئے، جا کر دشمن کے سامنے صف باندھ لی۔ پھر دوسرا گروہ آیا، آپ نے اسے باقی اپنی ایک رکعت پڑھائی اور بیٹھے رہے، انہوں نے اس دوران اپنی باقی نماز پوری کر لی۔ پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 370
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا مَنْ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ يَذْكُرُ، عَنْ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ [ ص: 338 ] صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَعْنَاهُ لَا يُخَالِفُهُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
ایک دوسری سند سے خوات بن جبیر نبی ﷺ سے روایت ہے اسی سابقہ حدیث کے ہم معنی، جو پہلی کے خلاف نہیں۔