حدیث نمبر: 301
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْتُونَ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ بِأَعْلَى الْوَادِي هُوَ وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ، وَنَاسٌ كَثِيرٌ، فَيَؤُمُّهُمْ أَبُو عَمْرٍو مَوْلَى عَائِشَةَ، وَأَبُو عَمْرٍو غُلَامُهَا حِينَئِذٍ لَمْ يُعْتَقْ، قَالَ: وَكَانَ إِمَامَ بَنِي مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَعُرْوَةَ.
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ وہ، عبید بن عمیر، مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما اور دیگر بہت سارے لوگ وادی کے بالائی حصہ سے عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آتے تو انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا کا آزاد کردہ غلام ابو عمرو نماز پڑھاتا، ان دنوں ابو عمرو ان کے غلام تھے ابھی آزاد نہیں ہوئے تھے، اور فرمایا: یہ (ابو عمرو) بنی محمد بن ابی بکر اور عروہ کا امام تھا۔
حدیث نمبر: 302
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فِي مَسْجِدٍ بِطَائِفَةِ الْمَدِينَةِ، وَلَابْنِ عُمَرَ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ الْمَسْجِدِ أَرْضٌ يَعْمَلُهَا، وَإِمَامُ ذَلِكَ الْمَسْجِدِ مَوْلًى لَهُ، وَمَسْكَنُ ذَلِكَ الْمَوْلَى وَأَصْحَابِهِ ثَمَّةَ، قَالَ: فَلَمَّا سَمِعَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ جَاءَ لِيَشْهَدَ مَعَهُمُ الصَّلَاةَ، فَقَالَ لَهُ الْمَوْلَى صَاحِبُ الْمَسْجِدِ: تَقَدَّمْ فَصَلِّ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ تُصَلِّيَ فِي مَسْجِدِكَ مِنِّي، فَصَلَّى الْمَوْلَى. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ مدینہ کے قریب ایک مسجد میں اقامت کہی گئی، اور ابن عمر رضی اللہ عنہ کی اس مسجد کے قریب زمین تھی جس میں وہ کھیتی باڑی کرتے تھے، اور اس مسجد کا امام ابن عمر رضی اللہ عنہ کا آزاد کردہ غلام تھا، اس آزاد کردہ غلام اور اس کے ساتھیوں کی رہائش وہاں تھی۔ نافع کہتے ہیں جب ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ان (کی اذان و اقامت) کو سنا تو ان کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے آگئے، اس مسجد والے آزاد کردہ غلام نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آئیں آپ ہمیں نماز پڑھائیں“، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”اپنی مسجد میں تو مجھ سے زیادہ حق دار ہے کہ نماز پڑھائے“، پھر آزاد کردہ غلام نے نماز پڑھائی۔