حدیث نمبر: 281
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ مُعَاذًا أَمَّ قَوْمَهُ فِي الْعَتَمَةِ فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَتَنَحَّى رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ فَصَلَّى، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُعَاذٍ: "أَفَتَّانٌ أَنْتَ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ، اقْرَأْ سُورَةَ كَذَا وَسُورَةَ كَذَا" .
حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنی قوم کو عشاء کی امامت کروائی تو سورۃ بقرہ شروع کر دی، ایک آدمی نے پیچھے سے علیحدہ ہو کر نماز پڑھ لی، اس نے یہ بات نبی ﷺ سے بیان کی تو نبی ﷺ نے معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تو آزمائش میں ڈالنے والا ہے، کیا تو آزمائش میں ڈالنے والا ہے؟ فلاں فلاں سورۃ پڑھا کرو۔“
حدیث نمبر: 282
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. وَقَالَ فِي حَدِيثٍ آخَرَ قَالَ سُفْيَانُ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرٍو، فَقَالَ: هُوَ نَحْوُ هَذَا.
حافظ محمد فہد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے سابقہ حدیث کی مثل بیان کرتے ہیں۔ اور اس حدیث کے آخر میں ہے کہ سفیان رحمہ اللہ نے کہا، میں نے یہ حدیث عمرو کو بیان کی تو انہوں نے کہا: ”ہاں وہ ایسے ہی ہے۔“
حدیث نمبر: 283
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيهِمُ السَّقِيمَ وَالضَّعِيفَ، وَإِذَا كَانَ يُصَلِّي لِنَفْسِهِ فَلْيُطِلْ مَا شَاءَ" . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْأَمَالِي.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھے کیونکہ جماعت میں بیمار اور بوڑھے ہوتے ہیں اور جب (اکیلا) اپنے لیے نماز پڑھ رہا ہو تو جتنی چاہے لمبی کر لے۔“