کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: دو اور چار رکعتوں میں بیٹھنے، فضول حرکت سے بچنے اور ہتھیلیاں رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 251
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ، قُلْتُ: حَتَّى يَقُومَ؟ قَالَ: ذَلِكَ يُرِيدُ.
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ پہلی دو رکعتوں کے بعد (تشہد) میں ایسے بیٹھتے گویا آپ گرم پتھر پر ہیں۔“ امام شافعی فرماتے ہیں میں نے کہا: ”حتی کہ آپ کھڑے ہو جاتے؟“ ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ہاں! یہی وہ بیان کرنا چاہتے ہیں۔“
حدیث نمبر: 252
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّاسَ [ ص: 282 ] بْنَ سَهْلٍ يُخْبِرُ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ فِي السَّجْدَتَيْنِ ثَنَى رِجْلَهُ الْيُسْرَى فَجَلَسَ عَلَيْهَا، وَنَصَبَ قَدَمَهُ الْيُمْنَى، فَإِذَا جَلَسَ فِي الْأَرْبَعِ أَمَاطَ رِجْلَيْهِ عَنْ وَرِكِهِ وَأَفْضَى بِمَقْعَدَتِهِ إِلَى الْأَرْضِ وَنَصَبَ وَرِكَهُ الْيُمْنَى.
حافظ محمد فہد
ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں: ”جب رسول اللہ ﷺ دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو اپنا بایاں پاؤں پھیلاتے اور اس پر بیٹھ جاتے اور دایاں کھڑا کر لیتے، اور جب چار رکعات کے بعد بیٹھتے تو اپنے پاؤں کو سرین سے دور کر لیتے اور اپنی پیٹھ (سرین) سے زمین پر بیٹھ جاتے، اور دائیں سرین زمین پر رکھتے۔“
حدیث نمبر: 253
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُسْلِمِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ قَالَ: رَآنِي ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَى، فَلَمَّا انْصَرَفَ نَهَانِي، وَقَالَ: اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ، فَقُلْتُ: وَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ؟ قَالَ: كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى وَقَبَضَ أَصَابِعَهُ كُلَّهَا، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
علی بن عبد الرحمن المعاوی سے مروی ہے وہ بیان فرماتے ہیں: ”مجھے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کنکریوں سے کھیلتے دیکھا، جب نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے منع کیا اور فرمایا: اس طرح کرو جس طرح رسول اللہ ﷺ کرتے تھے۔“ علی بن عبد الرحمن کہتے ہیں میں نے پوچھا: ”رسول اللہ ﷺ کس طرح کرتے تھے؟“ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نبی ﷺ جب نماز میں (تشہد کے لیے) بیٹھتے تو دائیں ہتھیلی، دائیں ران پر رکھتے اور پھر اپنی تمام انگلیوں کو بند کیا اور انگوٹھے سے ملی ہوئی انگلی (انگشتِ شہادت) سے اشارہ کیا اور بائیں ہتھیلی کو بائیں ران پر رکھا۔“