کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: جلسہ استراحت اور قیام کے وقت زمین پر سہارا لینے کا بیان
حدیث نمبر: 249
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: جَاءَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ، فَصَلَّى فِي مَسْجِدِنَا قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي، وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَذَكَرَ أَنَّهُ يَقُومُ مِنَ الرَّكْعَةِ الْأُولَى، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَنْهَضَ، قُلْتُ: كَيْفَ؟ قَالَ: مِثْلَ صَلَاتِي هَذِهِ.
حافظ محمد فہد
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہماری مسجد میں نماز پڑھی اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نماز نہ پڑھتا اور نہ ہی میں نماز کا ارادہ رکھتا ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں میں نے رسول اللہ ﷺ کو کیسے نماز پڑھتے دیکھا۔“ بیان کیا کہ آپ ﷺ پہلی رکعت سے کھڑے ہوتے، اور جب اٹھنے کا ارادہ کرتے، ابو قلابہ کہتے ہیں میں نے کہا : کیسے؟ (جھکتے) مالک بن حویرث نے فرمایا: ”میری اس نماز کی طرح۔“
حدیث نمبر: 250
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: وَكَانَ مَالِكٌ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى فَاسْتَوَى قَاعِدًا قَامَ وَاعْتَمَدَ عَلَى الْأَرْضِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے سابقہ حدیث کی طرح ہی مروی ہے، البتہ اس میں انہوں نے کہا: ”جب مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ پہلی رکعت کے آخری سجدہ سے سر اٹھاتے تو سیدھے بیٹھ جاتے (یعنی جلسہ استراحت کرتے) پھر زمین پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے۔“