کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: رکوع و سجود کی تسبیحات اور دو سجدوں کے درمیان دعا کا مجموعہ
حدیث نمبر: 230
حَدَّثَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْبُوَيْطِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَزِيدَ الْهُذَلِيِّ، [ ص: 272 ] عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ، وَإِذَا سَجَدَ فَقَالَ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَدْ تَمَّ سُجُودُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ .
حافظ محمد فہد
عون بن عبد اللہ بن عقبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی رکوع کرے اور تین مرتبہ ﴿سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ﴾ پڑھے تو اس کا رکوع مکمل ہو گیا اور یہ کم سے کم ہے، اور جب سجدہ کرے اور ﴿سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى﴾ تین مرتبہ پڑھ لے تو اس کا سجدہ مکمل ہو گیا اور یہ کم سے کم ہے۔“
حدیث نمبر: 231
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ قَالَ: "اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَأَنْتَ رَبِّي، سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ" .
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سجدہ کرتے تو پڑھتے: ”اے اللہ! تیرے لیے میں نے سجدہ کیا، اور تیری اطاعت قبول کی اور تجھ پر ایمان لایا اور تو ہی میرا رب ہے۔ سجدہ ریز ہوا میرا چہرہ اس ہستی کے لیے جس نے اس کو پیدا کیا اور اس کے کانوں اور آنکھوں کے شگاف بنائے، بڑا بابرکت ہے اللہ جو بہترین خالق ہے۔“
حدیث نمبر: 232
أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَتِ [ ص: 273 ] الْحَطَّابَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَا نَزَالُ سَفَرًا كَيْفَ نَصْنَعُ بِالصَّلَاةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ثَلَاثَ تَسْبِيحَاتٍ رُكُوعًا، وَثَلَاثَ تَسْبِيحَاتٍ سُجُودًا" .
حافظ محمد فہد
محمد (الباقر) رحمہ اللہ سے روایت بیان فرماتے ہیں کہ لکڑیاں چننے والے لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ہمیشہ سفر میں رہتے ہیں، ہم نماز کا کیا کریں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رکوع کے لیے تین تسبیحات اور سجدہ میں بھی تین تسبیحات (پڑھا کرو)۔“
حدیث نمبر: 233
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَزِيدَ الْهُذَلِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ، وَإِذَا سَجَدَ قَالَ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَدْ تَمَّ سُجُودُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ .
حافظ محمد فہد
عون بن عبد اللہ بن عقبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی رکوع کرے اور تین دفعہ ﴿سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ﴾ پڑھے تو اس کا رکوع مکمل ہو گیا اور یہ کم سے کم تعداد ہے، اور جب سجدہ کیا اور تین دفعہ ﴿سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى﴾ پڑھا تو اس کا سجدہ مکمل ہو گیا اور یہ تعداد کم سے کم ہے۔“
حدیث نمبر: 234
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْحَارِثِ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَاجْبُرْنِي. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالثَّالِثَ وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الْأَمَالِي، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ مِمَّا لَمْ يَسْمَعِ الرَّبِيعُ مِنَ الشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ دو سجدوں کے درمیان پڑھتے: ”اے اللہ! مجھے معاف کر دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، میرے نقص دور فرما۔“