حدیث نمبر: 226
أَخْبَرَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْبُوَيْطِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ قَالَ: "اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَأَنْتَ رَبِّي، خَشَعَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَعِظَامِي وَشَعَرِي وَبَشَرِي وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمِي للَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ" .
حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو پڑھتے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، اور تیرے لیے اسلام لایا، اور تیرے ساتھ ایمان لایا اور تو ہی میرا رب ہے، میرے کان، میری آنکھیں، اور میری ہڈیاں اور میرے بال اور میری جلد، اور (میرے اس جسم نے) جسے اٹھایا ہوا ہے میرے قدموں نے، عاجزی اختیار کی اللہ رب العالمین کے لیے۔“
حدیث نمبر: 227
حَدَّثَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْبُوَيْطِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ، قَالَ الرَّبِيعُ: أَحْسَبُهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَكَعَ قَالَ: "اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَأَنْتَ رَبِّي، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَمُخِّي وَعِظَامِي وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمِي للَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ" .
حافظ محمد فہد
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب رکوع کرتے تو پڑھتے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، اور تجھ پر ایمان لایا، اور تیری اطاعت قبول کی اور تو ہی میرا رب ہے، عاجزی اختیار کی تیرے لیے میرے کان، میری آنکھوں، میرے دماغ، میری ہڈیوں اور میرے جسم (نے) جسے میرے قدموں نے اٹھایا ہوا ہے، اللہ کے لیے جو رب العالمین ہے۔“
حدیث نمبر: 228
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِذَا رَكَعْتَ فَقُلِ: اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ، وَلَكَ خَشَعْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُكَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ مِمَّا لَمْ يَسْمَعِ الرَّبِيعُ مِنَ الشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”جب تو رکوع کرے تو پڑھ! ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، اور تیرے لیے عاجزی کی، اور تیری اطاعت قبول کی اور تجھ پر ایمان لایا، اور تجھ پر ہی بھروسہ کیا تو تیرا رکوع مکمل ہو گیا۔“