حدیث نمبر: 199
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ فَمَا زَالَتْ تِلْكَ صَلَاتَهُ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ.
حافظ محمد فہد
علی بن حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ: ”رسول اللہ ﷺ نماز میں جب بھی جھکتے اور اٹھتے تو تکبیر کہتے، آپ ﷺ کی ہمیشہ یہی نماز رہی یہاں تک کہ آپ اللہ کے ہاں چلے گئے۔“
حدیث نمبر: 200
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
ابوسلمہ روایت کرتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے، جب وہ نیچے جھکتے اور جب اوپر اٹھتے تکبیر کہتے۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ کی قسم میں نماز پڑھنے میں تم سب لوگوں سے زیادہ رسول اللہ ﷺ کی نماز سے مشابہت رکھنے والا ہوں۔“