حدیث نمبر: 182
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةً مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ كَاعْتِرَاضِ الْجِنَازَةِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ: ”رسول اللہ ﷺ رات کو نماز پڑھتے اور میں آپ ﷺ کے اور قبلہ کے درمیان اس طرح لیٹی ہوتی جس طرح جنازہ (میں میت ہوتی) ہے۔“
حدیث نمبر: 183
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ فَخَرَجَ بِلَالٌ بِالْعَنَزَةِ فَرَكَزَهَا فَصَلَّى إِلَيْهَا، وَالْكَلْبُ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
حافظ محمد فہد
ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ابطح مقام پر (نماز پڑھتے ہوئے) دیکھا، بلال رضی اللہ عنہ نیزہ لے کر آئے اور اس کو گاڑ دیا، تو آپ ﷺ نے (اس کو سترہ بنا کر ) نماز پڑھی۔ جبکہ کتا، عورت اور گدھا آپ کے آگے سے گزرتے۔“
حدیث نمبر: 184
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَقْبَلْتُ رَاكِبًا عَلَى أَتَانٍ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ أَرْهَقْتُ الِاحْتِلَامَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيِ الصَّفِّ، فَنَزَلْتُ وَأَرْسَلْتُ حِمَارِي تَرْتَعُ، وَدَخَلْتُ الصَّفَّ فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيَّ أَحَدٌ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ، وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں: ”میں گدھی پر سوار ہو کر آیا، اور میں ان دنوں بلوغت کے قریب تھا، اور رسول اللہ ﷺ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، میں صف کے آگے سے گزرا اور اتر کر گدھی کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا، اور (نمازیوں کی) صف میں داخل ہو گیا، اس بات پر کسی نے مجھ پر اعتراض نہ کیا۔“