حدیث نمبر: 174
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ" . قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَجَدْتُ هَذَا الْحَدِيثَ فِي كِتَابِي فِي مَوْضِعَيْنِ أَحَدُهُمَا مُنْقَطِعٌ، وَالْآخَرُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حافظ محمد فہد
یحییٰ المازنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حمام اور قبرستان کے علاوہ تمام زمین مسجد ہے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے اس حدیث کو اپنی کتاب میں دو جگہ پایا ہے، ایک جگہ پر منقطع اور دوسری جگہ پر ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 175
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ كُرَيْزٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، أَوْ مُغَفَّلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِذَا أَدْرَكْتُمُ الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ، فَصَلُّوا فِيهَا، فَإِنَّهَا سَكِينَةٌ وَبَرَكَةٌ، وَإِذَا أَدْرَكْتُمُ الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَاخْرُجُوا مِنْهَا فَصَلُّوا، فَإِنَّهَا جِنٌّ مِنْ جِنٍّ خُلِقَتْ، أَلَا تَرَوْنَهَا إِذَا نَفَرَتْ كَيْفَ تَشْمَخُ بِأَنْفِهَا" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن معقل یا مغفل (یہ راوی کو شک ہے) سے مروی ہے وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہیں بکریوں کے باڑے میں نماز کا وقت ہو جائے تو اس میں نماز پڑھ لو، کیونکہ یہ رحمت اور برکت ہے، اور جب تمہیں اونٹوں کے باڑے میں نماز کا وقت ہو جائے تو اس سے نکلو اور (باہر آکر) نماز پڑھو! کیونکہ یہ وہ جنوں سے پیدا کیا گیا ہے۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ جب وہ غصہ میں ہو تو ناک سے کس طرح بلند آواز نکالتا ہے۔“