کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: حائضہ پاک ہونے تک نہ بیت اللہ کا طواف کرے اور نہ نماز پڑھے
حدیث نمبر: 114
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَذَكَرَتْ إِحْرَامَهَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّهَا حَاضَتْ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْضِيَ مَا يَقْضِي الْحَاجُّ، غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَلَا تُصَلِّيَ حَتَّى تَطْهُرَ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے اور انھوں نے نبی ﷺ کے ساتھ حالت احرام میں ہونے کا ذکر کیا کہ وہ اس دوران حائضہ ہو گئیں تو نبی ﷺ نے ان کو حکم دیا کہ وہ پاک ہونے تک بیت اللہ کے طواف اور نماز کے علاوہ وہ تمام کام کریں جو حاجی کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 115
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ، وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ، وَلَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: "افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ، غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي" . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ وَهُوَ أَوَّلُ حَدِيثٍ فِيهِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان فرماتی ہیں، میں مکہ آئی جبکہ میں حائضہ تھی، میں نے نہ بیت اللہ کا طواف کیا اور نہ ہی صفا مروہ کی سعی کی، میں نے نبی ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ”پاک ہونے تک بیت اللہ کے طواف کے علاوہ جو حج کرنے والے کر رہے ہیں تو بھی کر۔“