حدیث نمبر: 103
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ كَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُدْخِلُ أَصَابِعَهُ فِي الْمَاءِ فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ غُرَفَاتٍ بِيَدَيْهِ، ثُمَّ يُفِيضُ الْمَاءَ عَلَى جِلْدِهِ كُلِّهِ.
حافظ محمد فہد
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب غسلِ جنابت کرتے تو پہلے ہاتھ دھوتے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر اپنی انگلیوں کو پانی میں داخل کرتے اور ان سے اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے، پھر اپنے ہاتھوں سے تین چلو بھر کر سر پر ڈالتے، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہاتے۔
حدیث نمبر: 104
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا الْإِنَاءَ، ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُشَرِّبُ شَعْرَهُ الْمَاءَ، ثُمَّ يَحْثِي عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ.
حافظ محمد فہد
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان کرتی ہیں، جب رسول اللہ ﷺ غسلِ جنابت کا ارادہ کرتے تو برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ان کو دھوتے پھر اپنی شرمگاہ کو دھوتے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر پانی سے اپنے بالوں کو تر کرتے، پھر اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالتے۔
حدیث نمبر: 105
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْرِفُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا وَهُوَ جُنُبٌ.
حافظ محمد فہد
جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ اپنے سر پر تین چلو (پانی) ڈالتے جبکہ آپ ﷺ جنبی ہوتے۔
حدیث نمبر: 106
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي، أَفَأَنْقُضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ؟ فَقَالَ: "لَا إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِي عَلَيْهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ، ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْكِ الْمَاءَ فَتَطْهُرِينَ" . أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
حافظ محمد فہد
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول (ﷺ)! میں اپنے سر کے بالوں کی مینڈھیاں بناتی ہوں، کیا غسلِ جنابت کے موقع پر انہیں کھولوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں (کھولنے کی ضرورت نہیں)، بس تیرے لیے یہی کافی ہے کہ تو تین چلو پانی بہا دیا کر، پھر اپنے باقی جسم پر پانی بہا لے تو پاک ہو جائے گی۔“