حدیث نمبر: 95
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ أَتَى عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ: لَقَدْ شَقَّ عَلَيَّ اخْتِلَافُ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَمْرٍ إِنِّي لَاُعَظِّمُ أَنْ أَسْتَقْبِلَكِ بِهِ. قَالَتْ: مَا هُوَ؟ مَا كُنْتَ سَائِلًا عَنْهُ أُمَّكَ فَسَلْنِي عَنْهُ، فَقَالَ لَهَا: الرَّجُلُ يُصِيبُ أَهْلَهُ، ثُمَّ يَكْسَلُ وَلَا يُنْزِلُ. قَالَتْ: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ. فَقَالَ أَبُو مُوسَى: لَا أَسْأَلُ أَحَدًا بَعْدَكِ أَبَدًا.
حافظ محمد فہد
سعيد بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: ”مجھ پر محمد ﷺ کے صحابہ کا اختلاف ایک ایسے مسئلہ میں گراں ہو چکا ہے جس کو میں بڑا جانتا ہوں کہ آپ کے سامنے رکھوں۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”وہ کیا مسئلہ ہے؟ جس کے بارے میں تو اپنی ماں سے سوال نہیں کرنا چاہتا، مجھ سے دریافت کرو!“ تو ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”ایک آدمی اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے اور وہ انزال سے قبل دور ہو جاتا ہے۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”جب ختنہ، ختنہ سے تجاوز کر جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔“ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں آپ کے بعد کسی سے (اس مسئلہ میں) کبھی بھی سوال نہ کروں گا۔“
حدیث نمبر: 96
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ الْتِقَاءِ الْخِتَانَيْنِ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ أَوْ مَسَّ الْخِتَانُ الْخِتَانَ، فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ" .
حافظ محمد فہد
سعيد بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے دو ختنوں کے ملنے کے بارے میں سوال کیا تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب دو ختنے (شرمگاہیں) مل جائیں یا ختنہ ختنے کو چھو لے، تو غسل واجب ہو گیا۔“
حدیث نمبر: 97
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا قَعَدَ بَيْنَ الشُّعَبِ الْأَرْبَعِ، ثُمَّ أَلْزَقَ الْخِتَانَ بِالْخِتَانِ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ" .
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چار شاخوں کے درمیان بیٹھا، پھر اس نے عضوِ مخصوص کو عورت کی شرم گاہ سے ملایا، تو اس پر غسل واجب ہو گیا۔“
حدیث نمبر: 98
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، أَوْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَعَلْتُهُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاغْتَسَلْنَا. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: جب دو ختنے مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔ میں نے اور نبی ﷺ نے یہ عمل کیا اور (بعد میں) ہم نے غسل کیا۔