کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: وضو میں اعضاء کو ایک ایک بار دھونے اور کلی کرنے سے پہلے ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
حدیث نمبر: 47
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ، فَاسْتَنْشَقَ وَمَضْمَضَ مَرَّةً وَاحِدَةً، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ، وَصَبَّ عَلَى وَجْهِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَصَبَّ عَلَى يَدَيْهِ مَرَّةً وَاحِدَةً، وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ مَرَّةً وَاحِدَةً. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، اپنا ہاتھ برتن میں داخل کیا، ناک میں پانی چڑھایا اور کلی کی ایک ہی دفعہ، پھر اپنا ہاتھ داخل کیا اور چہرے پر ایک مرتبہ پانی ڈالا، اور اپنے ہاتھوں پر ایک مرتبہ پانی ڈالا، اپنے سر اور کانوں کا ایک مرتبہ مسح کیا۔