کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: قضائے حاجت کے وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 37
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَلَمَّا جَاوَزَهُ نَادَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّمَا حَمَلَنِي عَلَى الرَّدِّ عَلَيْكَ خَشْيَةَ أَنْ تَذْهَبَ، فَتَقُولَ: إِنِّي سَلَّمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَإِذَا رَأَيْتَنِي عَلَى هَذِهِ الْحَالِ فَلَا تُسَلِّمْ عَلَيَّ، فَإِنَّكَ إِنْ تَفْعَلْ لَا أَرُدَّ عَلَيْكَ .
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس سے گزرا جبکہ آپ پیشاب کر رہے تھے اس نے آپ ﷺ کو سلام کہا، آپ ﷺ نے اس کو جواب دیا، جب وہ چلا گیا تو نبی ﷺ نے اس کو بلایا اور فرمایا: ”میں نے تیرے سلام کا جواب اس لیے دیا کہ کہیں تو یہ نہ کہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سلام کہا اور آپ نے مجھے جواب نہیں دیا، جب آئندہ تو مجھے اس حالت میں دیکھے تو سلام نہ کہنا، اگر تو نے کہا تو میں جواب نہیں دوں گا۔“
حدیث نمبر: 38
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ الصِّمَّةِ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، حَتَّى قَامَ إِلَى جِدَارٍ فَحَتَّهُ بِعَصًا كَانَتْ مَعَهُ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْجِدَارِ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ. قَالَ الْأَصَمُّ: هَذَانِ الْحَدِيثَانِ لَيْسَا فِي كِتَابِ الْوُضُوءِ، وَلَكِنْ أَخْرَجْتُهُ، لِأَنَّهُ مَوْضِعُهُ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
حافظ محمد فہد
ابن صمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: میں نبی ﷺ کے پاس سے گزرا اور آپ پیشاب کر رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کہا، آپ نے مجھے جواب نہ دیا یہاں تک کہ آپ دیوار کی طرف کھڑے ہوئے اور اس کو اس لکڑی سے کریدا جو آپ کے پاس تھی، پھر اپنا ہاتھ دیوار پر مارا، اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کیا، پھر مجھے سلام کا جواب دیا۔
حدیث نمبر: 39
قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَرَوَى أَبُو الْحُوَيْرِثِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي الصِّمَّةِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ فَتَيَمَّمَ. فَأَخْرَجْتُ الْحَدِيثَ بِتَمَامِهِ لِهَذِهِ الْعِلَّةِ.
حافظ محمد فہد
ابن صمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پیشاب کیا پھر تیمم کیا۔
حدیث نمبر: 40
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى بِئْرِ جَمَلٍ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ رَجُلٌ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ، حَتَّى مَسَحَ يَدَهُ بِجِدَارٍ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ وَقَوْلَ الْأَصَمِّ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الدِّيَاتِ وَالْقِصَاصِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
حافظ محمد فہد
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بئرِ جمل کی طرف قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے۔ جب آپ واپس آئے تو ایک آدمی نے آپ کو سلام کیا لیکن آپ نے جواب نہ دیا، یہاں تک کہ آپ نے دیوار سے اپنا ہاتھ صاف کیا پھر اس کو سلام کا جواب دیا۔