کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: طہارت حاصل کرنے، قبلہ رخ ہونے یا پیٹھ کرنے کی ممانعت، اور استنجا کے لیے استعمال ہونے والی چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 33
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ، فَإِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْغَائِطِ فَلَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ، وَلَا يَسْتَدْبِرْهَا بِغَائِطٍ وَلَا بَوْلٍ، وَلْيَسْتَنْجِ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ" ، وَنَهَى عَنِ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ وَأَنْ يَسْتَنْجِيَ الرَّجُلُ بِيَمِينِهِ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے لیے والد کی طرح ہوں، جب تم میں سے کوئی بول و براز کے لیے جائے تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرے اور نہ پیٹھ کرے اور تین پتھروں سے استنجاء کرنے کا حکم دیا اور لید اور ہڈی استنجاء میں استعمال کرنے سے اور آدمی کو دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا۔“
حدیث نمبر: 34
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو وَجْزَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الِاسْتِنْجَاءِ: "بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ" .
حافظ محمد فہد
خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے استنجاء کے متعلق فرمایا: ”یہ تین پتھروں سے ہے جس میں لید اور گوبر نہیں۔“
حدیث نمبر: 35
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نُهِيَ أَنْ تُسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةُ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، وَلَكِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا. قَالَ: فَقَدِمْنَا الشَّامَ، فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ قَدْ بُنِيَتْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَنَنْحَرِفُ وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ تَعَالَى. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ، وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں بول و براز کے لیے قبلہ کی طرف منہ کرنے سے منع فرمایا، لیکن مشرق یا مغرب کی طرف کرنے کا حکم دیا۔ ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم شام گئے تو وہاں ہم نے پیشاب کے لیے بنائی گئی جگہوں کو دیکھا کہ وہ قبلہ رخ تھیں، ہم اللہ سے استغفار کرتے ہوئے واپس آگئے۔