مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ السَّعْيِ باب: صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 981
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُؤَمَّلٍ الْعَائِذِيُّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْصِنٍ، [ ص: 264 ] عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي بِنْتُ أَبِي تَجْرَاةَ، أَحَدُ نِسَاءِ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ دَارَ أَبِي آلِ حُسَيْنٍ نَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى، وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ حَتَّى لَأَقُولُ: إِنِّي لَأَرَى رُكْبَتَيْهِ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: اسْعَوْا، فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ. قَرَأَ الرَّبِيعُ: حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.حافظ محمد فہد
صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں: ”مجھے بنی عبدالدار کی ایک عورت ابی تجراۃ کی بیٹی نے بتایا، کہا کہ میں قریش کی عورتوں کے ساتھ ابی آلِ حسین کے گھر آئی تو ہم رسول اللہ ﷺ کو صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھ رہی تھیں، میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ سعی کر رہے تھے اور آپ ﷺ کا تہبند سعی کی شدت کی وجہ سے گھوم رہا تھا حتیٰ کہ میں کہتی ہوں کہ میں نے آپ کے گھٹنے دیکھے، اور میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا کہ: سعی کرو! بے شک اللہ نے تم پر سعی فرض کر دی ہے۔“