مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ السَّعْيِ باب: صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
حدیث نمبر: 980
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَعَى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي حَجِّهِ عَامَ حَجَّ إِذْ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالْخُلَفَاءُ هَلُمَّ جَرًّا يَسْعَوْنَ كَذَلِكَ.حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حج کے لیے بھیجا تو انہوں نے سعی کی، پھر اپنے دورِ خلافت میں بھی ابوبکر رضی اللہ عنہ نے، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے، پھر عثمان رضی اللہ عنہ نے اور ان کے بعد آنے والے خلفاء نے اسی طرح آگے تمام خلفاء بھی سعی کرتے تھے۔“